They are 100% FREE.

جمعرات، 16 مئی، 2019

معروف قانون دان علی احمد کرد نے عمران خان کو سیاست کیلئے ان فٹ قرار دیدیا

معروف قانون دان علی احمد کرد نے عمران خان کو سیاست کیلئے ان فٹ قرار دیدیا
لاہور : ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف قانون دان علی احمد کرد نے کہاہے کہ عمران خان کو مہاتما گاندھی کے بارے میں ہی علم نہیں ہے تو وہ کیا ڈلیور کریں گے ؟ عمران خان سیاسی و انسانی تاریخ سے لاعلم ہیں اور سیاست کیلئے ان فٹ ہیں۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے علی احمد کرد نے کہا کہ عمران خان لوگوں کی آخری امید ہیں لیکن عمران خان کو اپنے آپ پر اعتماد نہیں ہے ،اس وقت مہنگائی کی آگ نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ، ملک میں مہنگائی ، بیروزگاری اور غربت کی سونامی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نو ماہ بعد بھی انتخابی نعروں پر چل رہی ہے ، کہہ رہے ہیں کہ میں لٹکادو ں گا تو لٹکا دیں کہ ہم بھی دیکھیں کہ لوگ چوکوں اور چوراہوں پر پھانسی لگے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے اچھی طرح یاد ہے گاندھی کی فلم ساری دنیانے دیکھی لیکن جب عمران خان نے یہ فلم دیکھی تو کہا کہ اگر گاندھی ایسے ہی تھے جیسے فلم میں دکھائے تو پھر وہ بہت عجیب قسم کے آدمی ہونگے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جن کو مہاتما گاندھی کے بارے میں ہی علم نہیں ہے تو وہ وزیر اعظم کیا ڈلیور کرے گا ؟انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاسی و انسانی تاریخ سے لاعلم ہیں اور سیاست کیلئے ان فٹ ہیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں