They are 100% FREE.

بدھ، 8 مئی، 2019

پاکستان 2022ء تک پہلا خلاء باز خلائی سفر پر روانہ کرے گا، ہم خلائی شعبہ میں بھی جلد بھارت پر سقبت لے جائیں گے

پاکستان 2022ء تک پہلا خلاء باز خلائی سفر پر روانہ کرے گا، ہم خلائی شعبہ ..
اسلام آباد ۔ : وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے خلائی تسخیر کا پروگرام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان2022ء تک پہلا خلاء باز خلائی سفر پر روانہ کرے گا، ہم خلائی شعبہ میں بھی جلد بھارت پر سقبت لے جائیں گے، 5 سال کیلئے اسلامی کیلنڈر 15 رمضان تک تیار ہو جائے گا اور حتمی فیصلہ کیلئے اسے کابینہ میں پیش کیا جائے گا، چین کے تعاون سے وزیراعظم ہائوس میں 55 ارب روپے کی لاگت سے یونیورسٹی آف ایمرجنگ سائنسز قائم کی جائے گی، ملک بھر کے 41 ڈویژنوں میں 1500 سٹیٹ آف ڈی آرٹ ماڈل سکول بنائیں گے اور اس کیلئے نصب تیار کرکے وزارت تعلیم کو دیں گے۔
بدھ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے خلائی تسخیر کا پروگرام پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان 2022ء تک پہلا خلاء باز خلائی سفر پر روانہ کرے گا، ہم خلائی شعبہ میں بھی جلد بھارت کو مات دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم دینا میں خلائی پروگرام میں آگے ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ملک سائنس و ٹیکنالوجی میں ترقی کے بغیر آگے جا ہی نہیں سکتا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے سائنٹیفک تعلیم کو فروغ دینے کی غرض سے ملک بھر کے 41 ڈویژنوں میں 1500 سٹیٹ آف دی آرٹ ماڈل سکولز قائم کرنے کا فیصلہ کیا، ان سکولوں میں جدید ترین سائنس لیبارٹریاں بنائی جائیں گی اور انہیں آکسفورڈ دنیا کے دیگر معروف تعلیمی اداروں سے منسلک کریں گے۔ انہوں نے کہا کہوزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی تین یونیورسٹیاں سکولوں اور کالجوں کے سائنس طلباء کیلئے نصاب تیار کر کے وزارت تعلیم کے حوالے کردیگی۔
انہوں نے کہا کہ اب میڈیا یونیورسٹی نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں بطور شعبہ قائم کی جائیگی۔فواد چوہدری نے کہا کہ اسلامی سال میں مقدس ایام کا تعین کرنے کیلئے پانچ سالہ کلینڈر 15رمضان المبارک تک تیار ہو گا جسے حتمی منظوری کیلئے کابینہ میں پیش کیا جائیگا۔وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ اگست کو سائنس و ٹیکنالوجی کے ماہ کے طور پر منایا جائیاگا۔
اس سلسلے میں اسلام آباد میں سائنس میلہ اور بین الاقوامی کانفرنس بھی منعقد ہوگا جس میں بین الاقوامی شرت یافتہ سائنسدانوں کو شرکت کی دعوت دینگے۔اس کے علاوہ وزارت نے پی ایم سیکرٹریٹ کو سولر انرجی پر منتقل کر دیا ہے جبکہ ملک بھر کے 30قصبوں کا انتخاب کیا جائیگا جہاں پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائیگا جبکہ 16قصبوں میں ویسٹ سے بجلی حاصل کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ حلال اتھارٹی کو فعال کر دیا گیا ہے جس سے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہو جائیگا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں