They are 100% FREE.

جمعہ، 3 مئی، 2019

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے بی اے سمیت تمام 2سالہ ڈگریاں بند کرنے کا عندیہ دے دیا

Image result for hec higher education scholarships
 ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے بی اے سمیت تمام 2سالہ ڈگریاں بند کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے کہا ہے کہ 2020سے بی اے، بی ایس سی، ایم اے، ایم ایس سی سمیت تمام 2سالہ ڈگریاں مکمل طور پہ بند کر دی جائیں گی۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے کہا ہے کہ 2سالہ ڈگری رکھنے والے افراد 4سالہ آنرز پروگرام میں داخلہ لینے کے اہل ہوں گے اور وہ 18کریڈٹ آور کے کورسز پڑھنے کے بعد آنرز میں داخلہ لے سکیں گے۔
2سالہ ڈگری رکھنے والے افراد کو 18کریڈٹ آور کے کورسز پڑھنے کے بعد سالہ آنرز پروگرام 5ویں سمیسٹر میں داخلہ ملے گا ۔ یاد رہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے 2016میں 2سالہ ڈگری بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اب تک اس پر عمل نہیں کروایا جا سکا تھا لیکن اب ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے حتمی طور پر بی اے، بی ایس سی، ایم اے ، ایم ایس سی سمیت تمام دو سالہ ڈگریاں بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
2سالہ ڈگری پروگرام بند کرنے کے بعد کالجز اور یونیورسٹیوں میں 2سالہ ایسوسی ایٹ پروگرام شروع کیا جائے گا اور طلباء انٹر میڈیٹ کے بعد 2سالہ ایسوسی ایٹ پروگرام میں داخلہ حصہ لے سکیں گے۔ اس سے پہلے ہائیر ایجوکیشن کمیشن 3سالہ قانون کی ڈگری ختم کرنے کا اعلان کرچکا ہے اور اب قانون کی ڈگری 5سال مین مکمل ہو گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں