They are 100% FREE.

بدھ، 15 مئی، 2019

سونے کی فی تولہ قیمت میں 700روپے اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 700روپے اضافہ
سونے کی فی تولہ قیمت میں 700روپے اضافہ  ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد سونا 70ہزار 700روپے کا ہوگیا ہے۔سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونا 600روپے مہنگا ہوگیا ہے اور اس کی قیمت 60ہزار 614روپے ہوگئی ہے۔تین روز قبل صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک ہی روز میں 1300روپے اوپر چلی گئی ہے، سونے کی دس گرام قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔کراچی کی صرافہ مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر فی تولہ سونے کی قیمت 1300اضافے کے بعد 70ہزار500 روپے رہی،
 ہفتے کے روز کاروبار کے اختتام پر دس گرام سونے کی قیمت 60 ہزار4سو42 روپے رہی۔ گزتشہ ہفتے سونے کی قیمت میں کم سے کم تین بار اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔جمعرات کے روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 200کا اضافہ ہوا تھا اور دس گرام سونے کی قیمت میں 172روپے اضافے سے 58300تھی۔ گزشتہ ہفتے سونے کی فی تولہ قیمت میں کم سے کم 1800کا اضافہ ہوا۔پاکستان کی تاریخ میں سونے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 72ہزار 200روپے رہی ہے جو مئی 2019میں ریکارڈ کی گئی .

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں