They are 100% FREE.

اتوار، 5 مئی، 2019

چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ منگل 7 مئی کو ہوگا

چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ منگل 7 مئی کو ہوگا
لاہور: مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ منگل 7مئی کو ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کی صدارت میں اجلاس ہوا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سے چاند دیکھنے کی شہادتیں اکٹھی کی گئیں۔
چاند دیکھنے کی شہادتوں کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے رمضان المبارک کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا ہے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، یکم رمضان المبارک منگل 7مئی بروز منگل کو ہوگا۔ مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ آج پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔
یکم رمضان المبارک منگل 7 مئی کو ہو گا۔
مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ ملک کے کسی حصے سے قابل قبول شہادت موصول نہیں ہوئی۔ خیبرپختونخوا کے کسی حصے سے بھی چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی ۔ اس سے قبل مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے میڈیا کو بتایا کہ چاند سے متعلق مرکزی رویت ہلال کمیٹی سے قبل کوئی پیشگوئی نہ کی جائے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی جو فیصلہ کرے گی وہ حتمی تصور کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے اپیل ہے کہ وزراء کو پابند کریں کہ اسلامی تاریخ کو مسخ نہ کریں۔مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ فواد چودھری کا کہنا ہے علماء نےپاکستان بننے کی مخالفت کی ، لیکن میں بتانا چاہتا ہوں کہ علماء نے پاکستان کی حمایت کی جبکہ اس وقت فواد چودھری کا وجود بھی نہیں تھا۔ مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ افسوس ہے کہ نصاب میں پاکستان کی تاریخ شامل نہیں ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں