They are 100% FREE.

جمعرات، 30 مئی، 2019

رشید اے رضوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس کو ٹارگٹڈ قرار دیدیا

رشید اے رضوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس کو ٹارگٹڈ قرار دیدیا
اسلام آباد : آئینی ماہر رشید اے رضوی نے کہاہے کہ قا ضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس ایک ٹارگٹ ریفرنس ہے ، فیض آباد کے دھرنے میں قاضی فائز عیسیٰ نے جو فیصلہ لکھا تھا اور اس پر جو ریویو دائر ہوا تھا ،میں اسی وقت سمجھ گیا تھا کہ یہ بہت بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہے۔
جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے رشید اے رضوی نے کہا کہ قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس ایک ٹارگٹ ریفرنس ہے ، فیض آباد کے دھرنے میں قاضی فائز عیسیٰ نے جو فیصلہ لکھا تھا اور اس پر جو ریویو دائر ہوا تھا ،میں اسی وقت سمجھ گیا تھا کہ یہ بہت بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہے جو اب اس ریفرنس کی صورت میں سامنے آیاہے ، یہ ایک ٹارگٹ ریفرنس ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ بار اس ایشو پر متحد رہے گی اور جس طرح ماضی میں ان کی جانب سے کیاگیاہے ،وہ اسی طرح عمل کرے گی اورپیچھے نہیں ہٹے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس میں اگر کوئی حقیقی چیز ہوئی تو وکلاءاتنے پاگل نہیں ہیں کہ آنکھیں بند کرکے کود جائیں لیکن اس ریفرنس میں ایسے کوئی بات نہیں ہے ، پہلے اس کو سامنے آنے پر دیں پھر کھل کر حقائق بتائیں گے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں