They are 100% FREE.

پیر، 6 مئی، 2019

سعودی عرب موسمیاتی تبدیلیوں کی زد میں، پہاڑوں پر جمنے والی برف پگھلنے سے نہریں وجود میں آئیں گی ، سرزمین عرب سبزہ زاروں میں تبدیل ہو جائے گی

سعودی عرب موسمیاتی تبدیلیوں کی زد میں، پہاڑوں پر جمنے والی برف پگھلنے ..
ریاض ۔ :  سعودی عرب کے ماہر موسمیات اورسکالر زیاد الجھنی کا کہنا ہے کہ کرہ ارض پرہونے والی موسمی تبدیلیوں کے اثراتآئندہ پندرہ سال میں عرب خطے پر بھی رونما ہونا شروع ہو جائیں گے۔ زیاد الجھنی کا کہنا تھا کہ ’گرمی اورخشکی کے بجائے سردی، بارشیں اور برفباری کے باعثسعودی عرب اور عرب خطے میں تبدیلی تیزی سے رونما ہوگی، درجہ حرارت میں اضافے کے باعث پہاڑوں پر جمنے والی برف پگھلنے سے نہریں وجود میںآئیں گی اور سرزمین عرب سبزہ زاروں میں تبدیل ہو جائے گی۔
قصیم یونیورسٹی میں شعبہ موسمیات کے بانی پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ المسند نے اپنے ایک ٹویٹ میں موسم کے حوالے سے پیشن گوئیوں کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ 2020ء میں موسمی تبدیلیوں کاآغاز ممکن ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرہ ارض کے درجہ حرارت میں تبدیلی کی بنیادی وجہ کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کی کثرت ہے۔ گزشتہ چند برسوں سے سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں میں بارشوں کی کثرت اورغیرمتوقعہ برفباری سے موسم میں غیر معمولی تبدیلیوں کے آثار رونما ہونا شروع ہو گئے ہیں، 2008ء سعودی عرب میں موسمی تبدیلیوں کا سال تھا جب تبوک ریجن میں غیرمعمولی برفباری سے پہاڑی سلسلے نے سفید چادر اوڑھ لی تھی۔
اسی سال جدہ میں بھی تباہ کن بارشیں ہوئی تھیں جن میں 230 افراد ہلاک اورہزاروں گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں تھیں۔انھوں نے کہا کہ 2008ء سے شروع ہونے والے بارشوں کے سلسلے نے میدانی علاقوں کا نقشہ مکمل طور پرتبدیل کر دیا ہے، میدانی علاقے سبزہ زاروں کا منظر پیش کررہے ہیں جبکہ مغربی علاقے میں ہونے والی برفباری کے باعث مقامی سیاحت کو کافی فروغ مل رہا ہے ۔
عالمی موسمیاتی تنظیم کی جاری رپورٹ کے مطابق عرب خطے میں ہونے والی موسمی تبدیلی سے پانی کے ذخائر میں غیر معمولی اضافہ ہو گا، بالخصوص وہ علاقے جہاں پانی کی قلت کی وجہ سے کاشت کاری میں دشواری کا سامنا رہتا ہے۔مسلسل بارشوں سے طائف کا پہاڑی سلسلہ سرسبز ہو گیا ہے جبکہ وہاں رہنے والے کاشت کاروں کا کہنا ہے کہ ایسے پھل جو پہلے نہیں اگا پاتے تھے اب آسانی سے ان کی کاشت کر لیتے ہیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں