They are 100% FREE.

اتوار، 5 مئی، 2019

پوپلزئی نے پھر رمضان المبارک کا ’چاند چڑھا‘دیا


پوپلزئی نے پھر رمضان المبارک کا ’چاند چڑھا‘دیا
پشاور : پشاور کی مسجد قاسم خان کے مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے حسب روایت مرکزی رویت ہلال کمیٹی سے اختلاف کرتے ہوئے کل(سوموار کے روز ) رمضان المبارک کے پہلے روزے کا اعلان کردیا ۔
مفتی شہاب الدین  پوپلزئی نے رمضان المبارک کے چاند دیکھنے کی 22 شہادتیں موصول ہونے کا دعویٰ کیا اور اعلان کیا کہ کل 6 مئی بروز سوموار  پہلا روزہ ہے ،صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور، مردان، نوشہرہ سمیت کئی اضلاع میں چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہوئیں ہیں جس کے بعد متفقہ طور پر روزے کا اعلان کیا گیا  ۔مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے اعلان کے بعد دوسری جانب قبائلی علاقوں سے بھی سوموار کے دن روزے کا اعلان کردیا گیا ہے اور حسب معمول وہ حکومتی اعلان سے ایک روز قبل روزہ رکھیں گے ۔مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے اعلان کے بعد خیبر پختونخواہ اور ٹرائبل اضلاع میں کل پہلا روزہ ہوگا جبکہ رات گئے مساجد میں اعلانات کے ذریعے نماز تراویح اور سحری کرنے کی ہدایت دی گئی ہیں۔
دوسری جانب مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئر مین مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا کہ ملک بھر میں کہیں سے بھی رمضان کا چاند نظر آنے کی قابل اعتماد اور شرعی تقاضوں کو پورا کرنے والی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں لہذا پاکستان میں پہلا روزہ 7مئی بروز منگل کوہو گا ۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں