They are 100% FREE.

منگل، 14 مئی، 2019

شہباز شریف کی ایک اور خفیہ شادی منظر عام پر

شہباز شریف کی ایک اور خفیہ شادی منظر عام پر

کلثوم حئی سے خادم اعلیٰ نے اس وقت شادی کی جب وہ سیکرٹریٹ میں سرکاری ملازم تھیں

لاہور:  برصغیر میں یا دنیا میں کہیں بھی جب بادشاہی نظام ہوا کرتا تھا تب ملک کے حاکم کو شادی کرنے پر کسی قسم کی تنقید کا سامنا نہیں کرناپڑتا تھا بلکہ وہ جتنی زیادہ شادیاں کرتا اتنا ہی اس کی مشہوری اور اس کے بادشاہ ہونے کا ٹیکہ بنتا چلا جاتا تھا۔ تاہم آج کے دور میں بادشاہی نظام تو نہیں مگر جمہوری نظام میں بھی حاکم کئی کئی شادیاں رچاتے ہیں جن میں سے کچھ کا اعلان کرتے جبکہ کچھ خفیہ رکھتے ہیں۔
مگر میڈیا کی موجودگی میں شادی کو خفیہ رکھنانہایت مشکل کام ہو چکا۔ سیاستدانوں کے علاوہ بھی جن پبلک فگرز نے شادی کی تو ان کا بھانڈا بھی پھوٹ گیااور بالآخر انہیں عوام کے سامنے اپنی شادی کو قبول کرنا پڑا۔موجودہ وزیراعظم عمران خان نے بھی اپنی گزشتہ اور پیوستہشادی کو کچھ عرصہ چھپائے رکھنے کی کوشش کی تھی مگر میڈیا میں معاملہ آ جانے کے بعد انہوں نے شادی کا تسلیم کر لیا تھا۔
سابقہ ن لیگی حکمران بھی اپنی شادیوں کے حوالے سے خاصے مشہور رہے ہیں۔اس معاملے میں چھوٹے میاں اور بڑے میاں برابر کی شہرت رکھتے ہیں۔تاہم سینئر صحافی اور تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے شہباز شریف کی ایک اور شادی سے پردہ اٹھایا ہے انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلثوم حئی جو کہ ایک بہت اچھے خاندان سے تعلق رکھتی ہیں جب وہ سیکرٹریٹ میں تھیں تو ان کی پروموشن کی گئی تھی اور ان کی پاور میں بھی کافی اضافہ کیا گیا تھا کہ وہ کئی سینئر افسران کو گھنٹوں اپنے آفس کے باہر بٹھائے رکھتی تھیں۔
پھر اچانک وہ منظر سے غائب ہو گئیں ۔ان کی سرکاری نوکری کے دوران ہی شہباز شریف سے ان کی شادی کی خبریں سامنے آتی رہیں مگر ان خبروں کی ہمیشہ تردید کی جاتی رہی ہے۔ تاہم اب میرے پاس ایک گواہ ہے جس نے کہا کہ اس نے شہباز شریف اور کلثوم حئی کی شادی کے نکاح نامے پر دستخط کیے ہیں۔ سئنیر صحافی نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں نے کلثوم حئی سے جب شادی سے متعلق جاننا چاہا تو انہوں نے تردید کرنے کی بجائے کہا کہ آپ اس وقت یہ خبر اس لیے بریک کرنا چاہ رہے ہیں تاکہ شہباز شریف پاکستان واپس نہ آئے۔
ان کے ذہن میں عوام اور میڈیا کی طرف سے آنے والی تنقید کے وسوسے پید اہوں اور وہ لندن میں ہی رہ جائیں۔تاہم چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ شادیکرنا کوئی بری بات نہیں مگر چھپانا بھی درست نہیں ہے۔انہوںنے اپنی مرضی سے شادی کی ہے تو اس خوشی کی خبر میں عوام کو بھی شامل کرتے ہوئے سب کے سامنے اپنی شادی کا اظہار کر لینا چاہیے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں