They are 100% FREE.

پیر، 13 مئی، 2019

حکومت نے میٹروبس پر سبسڈی ختم کرکے جہانگیر ترین کو کتنے ارب روپے سبسڈی میں دے دیئے؟ جان کر واقعی ہرپاکستانی کے ہوش اڑگئ

حکومت نے میٹروبس پر سبسڈی ختم کرکے جہانگیر ترین کو کتنے ارب روپے سبسڈی میں دے دیئے؟ جان کر واقعی ہرپاکستانی کے ہوش اڑگئے
اسلام آباد : حکومت نے میٹروبس پر سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور نجی ٹی وی چینل کے مطابق اس سلسلے میں وزیراعظم عمرا ن خان نے منظوری بھی دیدی تاہم انتہائی حیران کن انکشاف ہوا ہے کہ حکومت نے میٹروبس پر 1بلین کی سبسڈی ختم کرکے جہانگیرترین کی شوگر ملز سمیت شوگرملوں کو 21.44بلین کی سبسڈی دیدی۔یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ممکنہ طورپر یہ فہرست مئی 2018 کی ہےلیکن تصدیق نہیں ہوسکی تاہم مئی میں تحریک انصاف کی حکومت اقتدار سنبھال چکی تھی۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے شوگرملوں کی فہرست اور ملنے والی سبسڈی کی تصویرشیئرکرتے ہوئے لکھا ’کہ ایک بلین سبسڈی ختم کرکے تقریباً 20بلین سبسڈی شوگرملز کودیدی گئی ، مجھے اس طرح کے نئے پاکستان کی ضرورت نہیں، پرانے پاکستان میں بہت خوش تھا جہاں ایک غریب شخص آسانی سے لاہور میٹرومیں سفر کرسکتاتھا‘۔
فہرست کے مطابق جے ڈی ڈبلیو شوگرملز کو سب سے زیادہ 2.06بلین کی سبسڈی دی گئی اور یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ جے ڈی ڈبلیو گروپ کے ڈائریکٹر تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں