
جدہ: ماہ رمضان میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے دیگر مسلمان ممالک کے مقابلے پاکستان کے لوگ سب سے زیادہ تعداد میں مکہ مکرمہ پہنچ گئے ۔ جیو نیوز کے مطابق رمضان المبارک کے دوسرے عشرے میں سعودی عرب میں دنیا بھر سے 60 لاکھ سے زائد معتمرین کی آمد ہوئی ہے۔حکام کے مطابق سب سے زیادہ پاکستانی معتمرین حجاز مقدس پہنچے ہیں، دوسرے نمبر پر انڈونیشیا اور تیسرے پر بھارت، مصر اور الجیریا کے شہری شامل ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں