They are 100% FREE.

ہفتہ، 18 مئی، 2019

اضافی حج کوٹہ کے تحت قرعہ اندازی 20مئی کو ہو گی

اضافی حج کوٹہ کے تحت قرعہ اندازی 20مئی کو ہو گی

پہلی قرعہ اندازی میں ناکام ہونے والے درخواست گزاروں کے لیے دوسری قرعہ اندازی کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد:حج 2019 کے لیے ہونے والی پہلی قرعہ اندازی میں ناکام ہونے والے درخواست گزاروں کے لیے حکومت نے نئے موصول شدہ کوٹے کے تحت دوسری قرعہ اندازی کا اعلان کردیا ہے۔ ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق حج درخواستوں میں دوسری قرعہ اندازی پیر 20 مئی کی دوپہر 3 بجے ہوکی جائے گی۔اس قرعہ اندازی میں میں تقریباً 10 ہزار عازمین حجاج کا انتخاب کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پہلی قرعہ اندازی میں ناکام رہ جانے والے تمام درخواست گزار اس قرعہ اندازی میں شامل ہوں گے اور جن درخواست گزاروں نے پیسے اکاؤنٹ سے واپس نکلوا لیے ہیں ان کو بھی اس قرعہ اندازی میں شامل کیا جائے گا۔ ذرائع وزارت مذہبی امور نے بتایا ہے کہ منتخب عازمین حجاج کو بینک میں مطلوبہ رقم جمع کروانے کے لیے 4 دن کا وقت دیا جائے گا اور اس نئی قرعہ اندازی میں کسی نئی درخواست کو شامل نہیں کیا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں