They are 100% FREE.

بدھ، 8 مئی، 2019

آسیہ بی بی پاکستان سے روانہ ہو گئیں آسیہ بی بی کینیڈا روانہ ہوئیں۔ دفتر خارجہ نے تصدیق کر دی

آسیہ بی بی پاکستان سے روانہ ہو گئیں
اسلام آباد :  آسیہ بی بی پاکستان سے باہر چلی گئی ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آسیہ بی بی پاکستان سے روانہ ہو گئی ہیں،سفارتی ذرائع نے آسیہ بی بی کے باہر جانے کی تصدیق کر دی ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابقآسیہ بی بی کینیڈا 
روانہ ہوئی ہیں۔آسیہ بی بی گذشتہ رات پاکستان سے کینیڈا کے لیے روانہ ہوئیں۔
ذرائع دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ آسیہ بی بی اس وقت پاکستان میں موجود نہیں ہے۔اب سے کچھ روز قبل وزیراعظم عمران خان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ آسیہ بی بی محفوظ ہیں، بہت جلد پاکستان چھوڑ دیں گی۔
یاد رہے کہ 31 اکتوبر 2018ء کو سپریم کورٹ آف پاکستان میںتوہین رسالت کے الزام میں سزائے موت کے خلاف آسیہ مسیح کی اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کلمہ شہادت سے آغاز کیا اور لاہورہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردیتے ہوئے آسیہ بی بی کو معصوم اور بے گناہ قرار دیا تھا ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں