لاہور: مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء مخدومجاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان کو لانےوالے اب بھگت رہے ہیں، نوازشریفکے بیانئے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، نوازشریف ووٹ کو عزت دو کے نعرے پر قائم ہیں۔ انہوں نے جاتی امراء پہنچ کر میڈیا سے مختصر گفتگو میں کہا کہ نواز شریف کے بیانیے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ عمران خان کو لانے والے اب اچھی طرح سمجھ گئے ہیں اور اب بھگت رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف آج بھی ووٹ کو عزت دو کے نعرے پر قائم ہیں۔ اس موقع پرخواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف کے بیانیے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ نوازشریف سے اظہار یکجہتی کیلئے بڑی تعداد میں لوگ آئے ہیں۔ ن لیگ کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جذبہ وجوش دیکھ لیں یہ وہ لوگ ہیں جوعدالتی فیصلے کوتسلیم نہیں کرتے۔
حکومت ناکام ہوچکی ہے۔
ضرور پڑھیں: ”میری رائے سے بہت سے لوگوں کی بھنویں چڑھ سکتی ہیں لیکن میاں نواز شریف جانتے ہیں کہ ڈلیور کیسے کرنا ہے “شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں نواز شریف سے متعلق رائے پیش کردی!!!
انہوں نے کہا کہ حکومت خود ہی چلی جائے اس سے پہلے کہ عوام اس کو اٹھا کرباہر پھینک دیں۔ ن لیگ کے رہنماء سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ عوام کا جذبہ بتا رہا ہے کہ عوام ایک قیدی کے ساتھ ہیں۔ حکومت کے ساتھ نہیں ہیں۔ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے اپنے بڑے بھائی سابق وزیراعظم نوازشریف سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریف خاندان نے ایک بارپھر ثابت کیا کہ الزامات سے ڈر کربھاگنے والے نہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں