They are 100% FREE.

منگل، 28 مئی، 2019

حکومت نے پٹرول بم کے بعد عوام پر بجلی بم گرا دیا

حکومت نے پٹرول بم کے بعد عوام پر بجلی بم گرا دیا/
اسلام آباد:  حکومت نے پٹرول بم کے بعد عوام پر بجلی بم گرا دیا ہے۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 55پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ نیپرا کی منظوری کے بعد بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر 5ارب 20کرورڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری نیبپرا نے دی ہے ، باتای گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافی اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپریل میں آر ایل این جی والے پلانٹس نہیں چلائے گئے جس کی وجہ سے دوسرے ذرائع سے بجلی پیدا کرنے پر اضافی لاگت آئی ہے اس لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے جس سے صارفین پر 5ارب 20کرورڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔ آر ایل این جی پلانٹس نہ چلنے کی وجہ سے اپریل میں ہائیڈل سے 22.94فیصد اور کوئلے سے 10.34فیصد بجلی پیدا ہوئی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں