راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ وہ چاپلوسی کرنے والے وزیر نہیں اور صاف کہتے ہیں کہ مہنگائی ہوئی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے راولپنڈی میں زچہ و بچہ ہسپتال کا افتتاح کیا، اس موقع پرشیخ رشید کا کہنا تھا کہ زندگی میں پہلی بار احساس ہوا کہ عمران خان نے شوکت خانم ہسپتال کیلئے کتنی محنت کی۔
ضرور پڑھیں: اب وٹس ایپ کے استعمال پر فیس ادا کرنا پڑے گی
انہوں نے کہا کہ 20 سال بعد 400 کمروں کا زچہ و بچہ ہسپتال کا افتتاح عمران خان نے کیا، 11 جدید آپریشن تھیٹر ہسپتال بنائے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 9 ہزار کلومیٹر ریل کی لائن گورا دے کرگیا لیکن ہم نے 2 ہزار کلومیٹر ریلوے ٹریک کھالیا۔شیخ رشید نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں چاپلوسی کرنے والا وزیر نہیں، عمران خان صاحب میں مانتا اور کہتا ہوں کہ مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے، بجلی، گیس، پٹرول مہنگا ہوا ہے مگر اس کے ذمہ دار نواز شریف اور زرداری جیسے ڈاکو ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا شارٹ کورس 90 دن کا ہے لیکن میں دو سال کا کہتا ہوں، ریلوے میں 2 لاکھ نوکریاں دیں گے اور اگلا الیکشن پاکستان ریلوے پر لڑیں گے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں