لاہور:سابق وزیر اعظم نواز شریف نے جیل پہنچنے سے قبل مسلم لیگ ن کے کارکنوں کیلئے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
ضرور پڑھیں: ن لیگی رہنما ماری میمن کھل کر چوہدری نثار کے حق میں میدان میں آ گئیں ، حیران کن اعلان کر دیا
نواز شریف کا پیغام ان کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے۔ نواز شریف نے اپنے پیغام میں ان کے استقبال کیلئے آنے والے کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔ ’ اپنے کارکنوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، زندہ دلان لاہور کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ میرے ساتھ ساتھ چلتے رہے اور ابھی تک ساتھ چل رہے ہیں، انہوں نے پہلے روزے میں جس والہانہ عقیدت کا اظہار کیا ہے اس کا شکریہ ادا کرنے کیلئے الفاظ نہیں ہیں‘۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ کارکنوں کا جذبہ اور دعائیں رنگ لائیں گی اور ظلم کی سیاہ رات ختم ہو کر رہے گی اور انہیں جیل کی کالی کوٹھڑی سے نجات ملے گی، ’ کارکنوں کو پتا ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ مجھے کس جرم کی سزا دی جارہی ہے‘۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں