اسلام آباد ایئر پورٹ پر ٹیرنٹولا مکڑیاں سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ،ایئر پورٹ نے مسافر کو حراست میں لے لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ پر ٹیرنٹولا مکڑیاں سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ،مسافر کے سامان سے لاکھوں روپے مالیت کی 2 نایاب مکڑیاں برآمدکر لی گئیں،عثمان خان پرواز ای کے 614 کے ذریعے دبئی سے اسلام آبادپہنچاتھا ، پشاور کے رہائشی عثمان خان نے ٹیرنٹولا مکڑیاں چین سے خریدی تھیں ،ٹیرنٹولا مکڑیاں کینسرکے مرض کی ادویات میں استعمال کی جاتی ہیں ،پولیس نے مسافر کو حراست میں لے لیا،ٹیرنٹولا مکڑیوں کو محکمہ وائلڈلائف کے حوالے کیا جائے گا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں