ملتان ، شجاع آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی راناقاسم نون کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ تھانہ صدر میں درج کرلیا گیا، 3 ماہ قبل ان کے ڈیرے پر 5 پول سے غیر قانونی طور پر بجلی چوری پکڑی گئی تھی۔
یہ بھی ضرور پڑھیں : پی ٹی آئی میں کچھ لوگ وزیراعظم کو ہٹانے کیلئے تیار، سپیکر کو علم ، نام نہیں لینا چاہتا: خواجہ آصف
واپڈا حکام کے مطابق رکن قومی ایم این اے رانا قاسم کے ڈیرے میں بجلی کے 5 غیر قانونی پول اور 25 کے وی اے کا غیر قانونی ٹرانسفارمر لگا کر بجلی چوری کرکے چلائی جا رہی تھی۔رانا قاسم کا ڈیرہ 1 ایکٹر اراضی پر مشتمل ہے جس میں 5 غیر قانونی بجلی کے پول بھی لگے ہوئے تھے۔ ایس ڈی او میپکو ڈویژن سکندر آباد عارف راجا کی جانب سے 3 ماہ قبل تھانہ صدر میں ایم این رانا قاسم نون کے خلاف بجلی چوری کرنے کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی تھی جس پر انکوائری جاری تھی۔
یادرہے کہ تحریک انصاف نے بجلی چوری روکنے کے لیے ملک بھر میں مہم شروع کررکھی ہے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں