اسلام آباد : بے نظیر انکم سپورٹ کی سابق چیئرمین ماروی میمن نے کہاہے چوہدری نثار کیلئے ن لیگ سے علیحدگی نیا آغاز ہے ، انہوں نے اقتدار اور درباری پن کے مقابلے میں عزت کو ترجیح دی اور اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ کیا ۔
ضرور پڑھیں: ضرور پڑھیں: ”میری رائے سے بہت سے لوگوں کی بھنویں چڑھ سکتی ہیں لیکن میاں نواز شریف جانتے ہیں کہ ڈلیور کیسے کرنا ہے “شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں نواز شریف سے متعلق رائے پیش کردی!!!
تفصیلات کے مطابق ن لیگ آج نوازشریف کی جیل واپسی کے موقع پر ریلی کا انعقاد کرنے جارہی ہے تاہم اس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ماوری میمن نے کارکنوں کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ قائد کیلئے جان دینا چاہیں یا جیل بھر و ریلی کریں ، انہیں آپ کی محبت کی کوئی پرواہ نہیں ہے ۔ان کا کہناتھا کہ با صلاحیت لوگوں کو پارٹی کی نہیں بلکہ پارٹی کو باصلاحیت لوگوں کی ضرورت ہوتی ہے لیکن 99 فیصد درباری یہ باتیں نہیں سمجھ سکتے کیونکہ وہ سسٹم کے غلام ہیں۔
یاد رہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ وہ بار بار کہہ چکے ہیں کہ مسلم لیگ ن کا حصہ نہیں ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں