They are 100% FREE.

منگل، 7 مئی، 2019

لگتا ہے آئی ایم ایف کا آفس پاکستان شفٹ ہو رہا ہے: آصف زرداری

 لگتا ہے آئی ایم ایف کا آفس پاکستان شفٹ ہو رہا ہے: آصف زرداری

آصف زرداری نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی اور اس دوران چیئرمین پی اے سی اور گورنر اسٹیٹ بینک کی تقرری پر رد عمل دیا۔
صحافی کے سوال پر کیا کہ چیئرمین شپ کی تبدیلی پر آپ سے مشاورت کی گئی ہے؟ آصف زرداری نے جواب دیا کہ خورشید شاہ سے ضرور کی ہوگی، مجھ سے کیوں کریں گے۔
صحافی کے سوال پر کہ آئی ایم ایف کے گورنر کی تقرری کے معاملے پر کیا کہیں گے؟ سابق صدر نے کہا کہ اب تو لگتا ہے آئی ایم ایف کا آفس پاکستان شفٹ ہو رہا ہے، آئی ایم ایف کے لوگ اسٹیٹ بینک میں بیٹھیں ہوں گے تو ہم کیا ملک چلائیں گے؟
رانا تنویر کی حمایت سے متعلق سوال پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ رانا تنویر بندہ تو اچھا ہے، دیکھتے ہیں، پی اے سی کی چیئرمین شپ پر مشاورت کریں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں