They are 100% FREE.

ہفتہ، 25 مئی، 2019

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ملک میں کم قیمت پیٹرول متعارف کروانے کی منظوری دیے جانے پر غور

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ملک میں کم قیمت پیٹرول متعارف کروانے ..
اسلام آباد :  وزیراعظم عمران خان کی جانب سے موٹر سائیکلوں کیلئے کم قیمت پیٹرول متعارف کروانے کی منظوری دیے جانے پر غور، موٹر سائیکلوں کے لیے 82-80 رون پیٹرول متعارف کروایا جائے گا جس کی قیمت رون 92پیٹرول کے مقابلے میں کئی روپے کم ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے ملک بھر میں موٹر سائیکلوں کے لیے کم معیاری پیٹرول متعارف کروانے سے متعلق تجاویز پر غور شروع کر دیا ہے تاکہ بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے موٹرسائیکل مالکان کو کم قیمت پر ایندھن فراہم کیا جا سکے۔
        یہ بھی ضرور پڑھیں   : اب ووٹ کو عزت دو پلس ہوگا: نوازشریف
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے موٹر سائیکلوں کے لیے کم قیمت پیٹرولمتعارف کروانے کیلئے رضامندی ظاہر کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اس حوالے سے اپنے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر کو موٹر سائیکلوں کے لیے 82-80 رون پیٹرول متعارف کروانے کے لیے تجاویز اور عملی معاملات کا جائزہ لینے کی ہدایت جاری کی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم ملک میں بڑھتی ہوئے مہنگائی کے پیش نظر موٹرسائیکلوں کیلئے کم قیمت پیٹرول متعارف کروانے کے حق میں ہیں، تاکہ غریبعوام کو کسی حد تک ریلیف دیا جا سکے۔
 واضح رہے کہ پاکستان 2 سال قبل عالمی ایندھن کے معیار پر پورا اترتے ہوئے 87 رون سے 92 رون پیٹرول پر منتقل ہوا تھا۔ پاکستان 3 دہائیاں قبل غیر معیاری 82 رون پیٹرول کا استعمال ترک کرچکا ہے۔ ریسرچ اوکٹین نمبر(رون ) ایندھن کے معیار کا پیمانہ ہے اور عام طور پر زیادہ رون والا ایندھن ہی صاف اور بہتر معیار کا مانا جاتا ہے۔ تاہم اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ کم معیار کا 82 رون پیٹرول گاڑیوں کیلئے تو نقصان دہ ثابت ہوتا ہے، تاہم موٹرسائیکلوں کیلئے یہ بہت زیادہ نقصان دہ ثابت نہیں ہوتا۔ اسی لیے اب ملک میں موٹرسائیکلوں کیلئے کم قیمت رون 82 پیٹرول دوبارہ متعارف کروانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے آئندہ چند روز کے اندر اندر حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں