They are 100% FREE.

جمعرات، 16 مئی، 2019

گیلپ کا تازہ ترین سروے، عوام نے وزیراعظم عمران خان کو ملک کا سب سے مقبول ترین لیڈر قرار دے دیا

گیلپ کا تازہ ترین سروے، عوام نے وزیراعظم عمران خان کو ملک کا سب سے مقبول ..

58 فیصد عوام نے وزیراعظم کے حق میں، 55 فیصد عوام نے صدر ن لیگ شہباز شریف کے حق میں، جبکہ 50 فیصد عوام نے نواز شریف کے حق میں فیصلہ سنایا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2019ء) گیلپ کا تازہ ترین سروے، عوام نے وزیراعظم عمران خان کو ملک کا سب سے مقبول ترین لیڈر قرار دے دیا، 58 فیصد عوام نےوزیراعظم کے حق میں، 55 فیصد عوام نے صدر ن لیگ شہباز شریف کے حق میں، جبکہ 50 فیصد عوام نے نواز شریف کے حق میں فیصلہ سنایا۔ تفصیلات کے مطابق مختلف معاملات پر عوام کی رائے پر مبنی سروے کروانے والے ادارے گیلپ پاکستان کی جانب سے صوبائی حکومتوں کی کارکردگی اور سیاسی لیڈر کی مقبولیت سے متعلق عوامی رائے پر مبنی تازہ ترین سروے کروایا گیا ہے۔
گیلپ پاکستان کی جانب سے عوامی رائے پر مبنی تازہ ترین سروے میں عوام سے سوال کیا گیا ہے کہ وہ کس سیاسی رہنما کو اپنا لیڈر مانتے ہیں۔ اس سوال کے جواب میں عوام کی اکثریت نے وزیراعظم عمران خان کو ملک کا سب سے مقبول ترین لیڈر قرار دے دیا۔
سروے کے دوران 58 فیصد پاکستانیوں نے وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا، 55 فیصد پاکستانیوں نے صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف پر اعتماد کا اظہار کیا، جبکہ 50 فیصد عوام نے قائد مسلم لیگ ن نواز شریف پر اعتماد کا اظہار کیا۔
وزیراعظم عمران خان کو اپنا لیڈر قبول کرنے کے علاوہ سروے کے دوران عوام کی اکثریت نے وزیراعظم کی انفرادی کارکردگی کے حق میں بھی فیصلہ سنایا۔ عوام کی اکثریت نے وزیراعظم عمران خان کی انفرادی کارکردگی کو سراہا ہے۔ اسی سروے کے دوران عوام نے وزراء اعلی کی کارکردگی اور مقبولیت سے متعلق بھی اپنی رائے کا اظہار کیا۔ 37 فیصد عوام نے تحریک انصاف کے رہنما اور پنجاب کے وزیراعلی عثمان بزدار کو سب سے زیادہ بہترین، 34 فیصد عوام نے تحریک انصاف کے رہنما اور خیبرپختونخواہ کے وزیراعلی محمود خان کو دوسرا بہترین جبکہ 30 فیصد عوام نے نے بلوچستان کے جام کمال کو تیسرا بہترین وزیراعلی قرار دیا۔
سروے کے دوران عوام نے سب سے کم اعتماد سندھ کے وزیراعلی مراد علی شاہ پر کیا جنہیں صرف 27 فیصد عوام کی حمایت حاصل ہو سکی۔ دوسری جانب 55فیصد پاکستانیوں نے حکومت کی معاشی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ عوامی رائے پر مبنی گیلپ کے سروے میں عوام کی اکثریت نے وزیراعظم عمران خان کی کارکردگی کو گزشتہ حکومت سے زیادہ خراب قرار دے دیاہے۔
 50 
فیصد عوام نے کرپشن اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کیا جانے والے حکومتی اقدامات کی حمایت کر دی جبکہ 47فیصد عوام نے حکومت کی خارجہ پالیسی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔سروے میں51فیصد پاکستانیوں نے وزیراعظم عمران خان کی کارکردگی کو گزشتہ حکومت سے زیادہ خراب قرار دیاہے جبکہ 21فیصد افراد کو موجودہ اور گزشتہ حکومت میں فرق نظر نہیں آرہا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں