They are 100% FREE.

پیر، 6 مئی، 2019

بڑے شہروں میں میئرزبراہ راست منتخب ہوں گے،عمران خان

بڑے شہروں میں میئرزبراہ راست منتخب ہوں گے،عمران خان

پنجاب میں 22 ہزارپنچائت کو 40 ارب کا بڑا فنڈز ملے گا،شہراپنا ریونیو خود اکٹھا کرے گا،شہر کا الیکشن جماعتی بنیادوں پر ہوگا، پوری دنیا کا مطالعہ کیا پھربلدیاتی سسٹم لائے۔وزیراعظم عمران خان کی سینئر صحافیوں سے گفتگو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بڑے شہروں میں میئرزبراہ راست منتخب ہوں گے، پوری دنیا کا مطالعہ کیا پھربلدیاتی سسٹم لائے،پنجاب میں 22ہزارپنچائت کو 40ارب کا بڑا فنڈز ملے گا،شہراپنا ریونیو خود اکٹھا کرے گا،شہر کا الیکشن جماعتی بنیادوں پر ہوگا۔سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بلدیاتی نظام پوری دنیا کے کے سسٹم کا مطالعہ کرکے لا رہے ہیں،ماضی سے سیکھ کر نیا بلدیاتی نظام لا رہے ہیں۔
گاؤں کے اندر الیکشن غیرجماعتی بنیادوں پر ہوتا تھا، کیونکہ چاہتے تھے کہ گاؤں اکٹھا رہے اور مشاورت سے فنڈز کو گاؤں پر استعمال کیا جاسکے۔ہمارا ضلعی الیکشن ،یونین کونسل کے الیکشنہوتے تھے تو وہاں بڑی کرپشن ہوتی تھی۔
ناظم کے الیکشن میں پیسے دے کر منتخب کروایا جاتا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پنچائت کے براہ راست انتخاب ہوں گے، پنجاب میں 22ہزار پنچائت یا ویلج کونسلز ہیں،ویلج کونسل کے بھی الیکشن ہوں گے،گاؤں کی سطح پر نوجوان الیکشن میں حصہ لے سکیں گے۔
فنڈ کا بڑا حصہ 40ارب روپیہ براہ راست ویلج کونسل یا پنچائت کو جائے گا۔اس کے بعد تحصیل کا الیکشن ہوگا۔ ضلعے چونکہ بہت بڑے ہوگئے ہیں اس لیے ضلعے کی بجائے یونٹس تحصیل کی سطح تک لے آئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شہروں میں نیبر کونسل بن جائیں گی۔ شہروں کے اندر جماعتی بنیاد پر ہم براہ راست الیکشن کروائیں گے، جو بھی میئر منتخب ہوگا وہ اپنی کابینہ خود لے کر آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ شہراپنا ریونیو خود اکٹھا کرے گا،شہر کا الیکشن جماعتی بنیادوں پر ہوگا،کراچی میں ریونیواکٹھا کیا جائے گا۔لاہور32ملین ڈالر،جبکہ تہران 500 ملین ڈالراکٹھا کرتا ہے۔ممبئی ایک بلین ڈالر اکٹھا کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک شہر اپنا پیسا اکٹھا نہیں کریں گے شہرترقی یافتہ نہیں ہوسکتے۔انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ صدارتی نظام کی باتیں کہاں سے ہو رہی ہیں، صدارتی نظام کیلئے سب سے پہلے پارلیمنٹ کا متحد ہونا ضروری ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں