They are 100% FREE.

اتوار، 26 مئی، 2019

چوہدری نثار پر تحریک انصاف کے دروازے ہمیشہ کیلئے بند کر دیے گئے

چوہدری نثار پر تحریک انصاف کے دروازے ہمیشہ کیلئے بند کر دیے گئے

وزیراعظم چاہتے تھے کہ سابق وزیر داخلہ حکمراں جماعت کا حصہ بن جائیں، تاہم اب ایسے تمام امکانات ختم ہو گئے ہیں: وفاقی وزیر غلام سرور خان

اسلام آباد : چوہدری نثار پر تحریک انصافکے دروازے بند کر دیے گئے، وفاقی وزیر غلام سرور کا کہنا ہے کہ وزیراعظم چاہتے تھے کہ سابق وزیر داخلہ حکمراں جماعت کا حصہ بن جائیں، تاہم اب ایسے تمام امکانات ختم ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شہری ہوا بازی غلام سرور خان نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کو تحریک انصاف میں لانا چاہتے تھے۔
 یہ بھی ضرور پڑھیں   : اب ووٹ کو عزت دو پلس ہوگا: نوازشریف
اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھرپور کوششیں کی گئیں۔ تاہم ابچوہدری نثار پر تحریک انصاف کے دروازے بند کر دیے گئے ہیں۔ چوہدری نثار کو کافی وقت دیا گیا لیکن انہوں نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ اب ان کیلئے تحریک انصاف میں کوئی جگہ نہیں رہی۔
وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان کا مزید کہنا ہے کہ چوہدری نثار کی تحریک انصاف میں شمولیت کی کوششوں کا چیپٹر اب مستقل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
چوہدری نثار پر تحریک انصاف کے دروازے ہمیشہ کیلئے بند کر دیے گئے ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ موجودہ معاشی بحران کی ذمہ دار پی ٹی آئی نہیں بلکہ گزشتہ 35 سالوں سے حکمرانی کرنے والے کرپٹ سیاستدان ہیں، جنہوں نے بے دردری سے اس ملک کے خزانے کو لوٹا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ احتساب کا عمل اسی طرح جاری رہے گا، اس میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی اور تمام سازشیں دم توڑ جائیں گی ۔
ہوا بازی کے شعبہ سے متعلق وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے ایوی ایشن پالیسی کی منظوری کے بعد پی آئی اےبزنس پلان پر عمل درآمد کے بعد پی آئی اے کی مالی پوزیشن میں بتدریج بہتری آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات کی بدولت پی آئی اے مثبت سمت میں آگے بڑھ رہی ہے، پی آئی اے کے منافع بخش روٹس پرپروازوں میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ مسافروں کو بھی بہترین سفری سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
11 سال کی بندش کے بعد برٹش ایئر ویز لندن اور اسلام آباد کے درمیان دوبارہ پروازیں شروع کر رہی ہے جس میں بوئنگ787 طیارے استعمال کئے جائیں گے۔ برطانوی اور پاکستانی شہری دونوں اس بہترین سروس سے مستفید ہو سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ برٹش ائیر ویز کے سکیورٹی سے متعلق خدشات کو دور کرنے کے لئے پاکستان اپنی تمام تر ذمہ دارایاں پوری کریگا، پنجاب پولیس، ائیر پورٹ سکیورٹی فورس اور دیگر متعلقہ ادارے بھرپور سکیورٹی فراہم کرینگے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں