They are 100% FREE.

ہفتہ، 25 مئی، 2019

چیئرمین نیب کا اپنا کیس احتساب کیسز کی ماں ہے، جاوید ہاشمی

چیئرمین نیب کا اپنا کیس احتساب کیسز کی ماں ہے، جاوید ہاشمی
مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ چیئر مین نیب دوسروں کا احتساب کر رہے تھے اب ان کا اپنا کیس ان سب احتساب کیسز کی ماں ہے۔ اس کی تحقیق ہونا بہت ضروری ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما بلال یاسین نے موہنی روڈ لاہور پر کارکنوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا، جس کے مہمان خصوصی سینئر رہنما جاوید ہاشمی تھے۔
        یہ بھی ضرور پڑھیں   : اب ووٹ کو عزت دو پلس ہوگا: نوازشریف
اس موقع پر سینئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کے حوالے سے سامنے آنے والا اسکینڈل اتنا بڑا کیس ہے کہ اس میں وزیراعظم تک گھیرے میں آ سکتے ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ اب ضروری ہو گیا ہے کہ تحقیق کی جائے کہ اس اسکینڈل کے پیچھے مکمل کہانی کیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں