They are 100% FREE.

پیر، 13 مئی، 2019

حکومت کا 300 یونٹ والے صارفین کو سبسڈی دینے کا فیصلہ

حکومت کا 300 یونٹ والے صارفین کو سبسڈی دینے کا فیصلہ
اسلام آباد: وفاقی مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ امیر طبقے کیلئے سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، 300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت نہیں بڑھائیں، ان صارفین کیلئے 216 ارب روپے سبسڈی رکھی جائےگی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چند برسوں سے پاکستان کی معاشی صورتحال انتہائی بری تھی۔
ملک کی درآمدات اور برآمدات میں 20 ارب ڈالر کا فرق تھا۔ پاکستان میں ہر دور میںبرآمدات نہیں بڑھ سکیں۔ اسی طرح غیر ملکی قرضے 90 ارب ڈالر سے بڑھ گئے تھے۔ حفیظ شیخ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کافی مہینوں کے بعد معاہدہ طے پایا ہے۔ آئی ایم ایف کا بورڈ پاکستان سے معاہدے کی منظوری دے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا مقصد مشکل میں گھرے ممالک کی مدد کرنا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے پاکستان کوپہلے تین سالوں میں 6ارب ڈالر ملیں گے۔ حفیظ شیخ نے کہا کہ پاکستان کو عالمی بینک اورایشیائی ترقیاتی بینک سے بھی اضافی 2 سے 3 ارب ڈالر ملیں گے۔ حفیظ شیخ نے کہا کہ پاکستان میں بہت سے معاملات درست طریقے سے نمٹائے نہیں گئے۔انہوں نے کہا کہ امیر لوگوں سے ٹیکس نکالیں یہ ہمارے فائدے میں ہے اور آئی ایم ایف بھی کہہ رہا ہے۔
امیر طبقے کیلئے سبسڈی ختم کرنا ہوگی۔ بہت سے شعبوں میں حیثیت سے زیادہ اخراجات کیے۔ حفیظ شیخ نے کہا کہ آئی ایم ایف شرائط کے تحت کچھ ایریاز میں قیمتیں بڑھائیں گے۔ بجلی کی قیمت 300 یونٹ تک صارفین استعمال کرنے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ 300 یونٹ سے کم والے صارفین کیلئے 216 ارب روپے سبسڈی رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کرتے ہوئے یہ ایک اچھا موقع ہے کہ ہم اصلاحات کریں، ریونیو بڑھائیں، ٹیکس اکٹھا کریں، عوام کو خوشحال بنا سکتے ہیں۔تین سال میں ہم اصلاحات لیکر آئیں گے۔ آئی ایم ایف معاہدے کو اصلاحات اور اسٹرکچرل تبدیلی کیلئے استعمال کیا جانا چاہیے۔ امید ہے کہ پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ یہ آخری پیکج ہوگا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں