They are 100% FREE.

بدھ، 8 مئی، 2019

روزے دارو!!! 340 ارب روپے بھرنے کیلئے تیار ہوجاﺅ، حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بجلی اور گیس مہنگی کرنے کی شرائط مان لیں

روزے دارو!!! 340 ارب روپے بھرنے کیلئے تیار ہوجاﺅ، حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بجلی اور گیس مہنگی کرنے کی شرائط مان لیں
اسلام آباد : حکومت نے آئی ایم کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، ایک بار پھر بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔
دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط تسلیم کر تے ہوئے بجلی اور گیس مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت چھوٹے صارفین کے علاوہ سب کیلئے بجلی اور گیس پر سبسڈی ختم کر دی جائے گی، صارفین سے 3 سال میں بجلی اورگیس کی مدمیں 340 ارب روپے اکٹھے کیے جائیں گے۔ ایکسپورٹ انڈسٹری کو بجلی اور گیس پر محدود سبسڈی دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا گیس نرخ کا تعین کرنے کے معاملے پر خود مختار ہوگا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں