They are 100% FREE.

جمعرات، 9 مئی، 2019

سستا رمضان بازار ٹوپی ڈرامہ بن کر رہ گیا،اشیائے ضروریہ نایاب ،مشروبات کی زائد ریٹ پر فروخت جاری

Image may contain: 1 person
ٹیکسلا  :  حکومت پنجاب کی ہدائت پر ٹیکسلا  میں لگایا جانے والاسستا رمضان بازار
 ٹوپی ڈرامہ بن کر رہ گیاجبکہ چینی ، لیموں ، معروف برانڈز کے بناسپتی گھی، کوکنگ آئل ، انڈے اور گرم مصالحے بھی نایاب ، پیپسی کولا، مرنڈا اور سیون اپ  وغیرہ کی زائد ریٹ پر فروخت جاری، جبکہ عام مارکیٹ میں بھی غیر معیاری اشیاء ضروری مہنگے داموں فروخت کرنے کا سلسلہ جاری ، انتظامیہ خاموش تماشائی بن کر رہ گئی۔
سستا بازار صرف انتظامیہ اپنے فرائض سے کان مارنے کے کیے لگاتی ہے ٹیکسلا سستا  بازار سی کلاس گیٹیگری
پر مشتعمل اشیاء کا بازار ثابت ہوا 
تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا  میں لگایا جانے والا سستا رمضان بازار حکومت طرف سبسٹدی پر فراہم کی گئی چینی کے سٹال پر گذشتہ سالوں کے برعکس ایک ہی شخص موجود ہے جو اکیلا ہی چینی کا وزن ، پیکنگ اور رقم وصول کر کے چینی فروخت کرتا ہے تاکہ چینی کم سے کم لوگوں کو فراہم کی جاسکے اور جب چاہے چینی کا سٹال بند کر دیا جاتا ہے۔ رمضان بازار میں ڈیڑھ بجے چینی اور مرغی غائب ہوگئی جبکہ سستا رمضان بازار میں لیموں، انڈے اور معروف برانڈز کے اعلیٰ کوالٹی کے بناسپتی گھی اور کوکنگ آئل بھی نایاب رہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ سستا رمضان بازا میں صرف ایک پاؤ ٹماٹر اور ایک کلو پیاز دیا جاتا ہے اور یہ سامان دوکاندار شاپر میں نہیں دیتے، کہتے ہیں گھر سے شاپر لے کر آؤ یا پھر اپنی جھولیاں بھر کر لے جاؤ جبکہ عام مارکیٹ میں بھی غیر معیاری اشیاء مہنگے داموں فروخت کی جارہی ہیں ،پرائس کنٹرول کمیٹیاں گراں فرشوں کے سامنے بے بس وہو کر رہ گئی ہیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں