They are 100% FREE.

منگل، 28 مئی، 2019

ننھے زیدان نے گنیز بک میں نام درج کرا لیا



لِٹل پروفیسر زیدان حامد نے کیمسٹری ورلڈ ریکارڈ پاکستان کے نام کر لیا ہے۔

لِٹل پروفیسر کے نام سے پہچانے جانے والے زیدان حامد نے کم سے کم وقت میں پیری آڈِک ٹیبل کے تمام ایلیمنٹس کو ترتیب دینے کا ریکارڈ توڑ کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام لکھوا لیا۔
آکسیجن ، کاربن ، ہائیڈروجن ، کیلشم اور نائیٹروجن جیسے ایلیمنٹس کے نام سے تو تقریباً سب ہی واقف ہوتے ہیں مگر تین سال کی عمر میں زیدان ایسے تمام ایلیمنٹس کے نام اتنی آسانی سے بولتا تھا جن کے درست تلفّظ کی ادائیگی میں ہی بڑے بڑے مار کھا جاتے ہیں۔
Yttrium, Molybdenum, Praseodymium, Ytterbium, Meitnerium Mendelevium, Darmstadtium, Dysprosium,
 9 کے ساتھ ساتھ تمام ایلیمنٹس کو صرف تین جیسے مشکل ایلیمنٹس 
سال کی عمر میں ازبر کر لینا ایک ناقابلِ یقین بات لگتی ہے لیکن اس کا ثبوت زیدان کی تین سال کی عمر میں وہ وڈیو ہے جو 2013 میں یوٹیوب پر بے انتہاء مقبول ہوئی(1)۔ زیدان کی عمر اب 9 سال ہے اور اس برس زیدان نے پیری آڈک ٹیبل پر عبور کو ورلڈ ریکارڈ کی شکل میں منوایا۔
لِٹل پروفیسر، کیمسٹری کاکروچ، ڈرون آف کیمسٹری کے نام سے پہچانے جانے والے زیدان حامد نے پاکستان سائنس فاؤنڈیشن میں 28 مئی 2019 کو پیری آڈک ٹیبل کے تمام 118 ایلیمنٹس کو پانچ منٹ 46 سیکنڈ میں درست ترتیب دے کر گزشتہ ورلڈ ریکارڈ توڑ ڈالا جو کہ 6 منٹ اور 44 سیکنڈز تھا۔
اس موقع پر پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کے آڈیٹوریم میں ریکارڈ کے وقت کا حساب رکھنے والےعملے کے علاوہ کیمسٹری پروفیسرز، سائنسدان ، میڈیا اور طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی۔
اس یادگار موقع پر 150 کے قریب سپورٹرز نے زیدان کو گھر میں تیار کئے گئے بورڈ پر تمام 118 ایلیمنٹس کو ترتیب سے رکھتے ہوئے دیکھا اور یوں زیدان نے تمام ایلیمنٹس کو کم سے کم وقت میں ترتیب دینے کا گنیز ریکارڈ توڑ کر ایک نئے ریکارڈ کا سنگِ میل رکھا۔
دنیائے کیمسٹری کے اس اچُھوتے گنیزریکارڈ کی بنیاد سب سے پہلے "پرڈیو یونیورسٹی” کے کیمیکل انجینئیر پروفیسر ڈاکٹر وِلاز پول نے ڈیوڈسن سکول آف کیمسٹری میں رکھی۔ اس دلچسپ ریکارڈ میں حصہ لینے والے فرد کو پیری آڈک ٹیبل کے تمام 118 ایلیمنٹس کو کم سے کم وقت میں ان کی اصل ترتیب میں رکھنا ہوتا ہے۔ ڈاکٹر وِلاز نے 15 اگست 2018 کو "فورنی ہال آف کیمیکل انجنئیرنگ” میں 8 منٹ اور 36 سیکنڈز کے دورانیے میں 118 ایلیمنٹس کو ترتیب دے کر ورلڈ ریکارڈ کا سنگِ میل رکھا۔
زیدان کے والدین کے مطابق زیدان اس ریکارڈ کو توڑنے کیلئے مکمل تیاری کر چکے تھےمگر اس ایونٹ کے انعقاد میں کافی انتطار کا سامنا کرنا پڑا۔ اسی انتظار کے دوران ڈاکٹر وِلاز کا 8 منٹ 36 سیکنڈز کا ریکارڈ لبنان کے علی غدر نے 25 فروری 2019 کو پیری آڈک ٹیبل کے 150 سال مکمل ہونے کے موقع پر 6 منٹ اور 44 سیکنڈز میں توڑ دیا۔
فطری طور پر یہ خبر کچھ اداس کر دینے والی تھی مگر زیدان کے حوصلے اور تیاری پر اس سے کچھ خاص فرق نہیں پڑا اور اس نے اپنی پریکٹس کو مزید جوش و جذبے سے جاری رکھا۔ زیدان کو محمد علی کے وہ الفاظ بہت پسند ہیں جن کا مفہوم ہے کہ مجھے ٹریننگ کے لمحات سے نفرت ہے لیکن میں اپنےآپ کو حوصلہ دیتا ہوں کہ اس سخت ٹریننگ کا صلہ ساری زندگی چیمپئین کی حیثیت سے جینا ہے۔ محمد علی کے انھی الفاظ کے مصداق سخت محنت کے بعد زیدان نے اپنی رفتار کو اس حد تک تیز کر لیا کہ وہ 6 منٹ کا ریکارڈ با آسانی توڑنے کے قابل ہو گیا۔



زیدان کا کہنا ہے "کیمسٹری میرا بچپن ہے۔ میں تمام ایلیمنٹس کو تب یاد کر چکا تھا جب میں تین سال کا تھا اور تب سے اب تک میں ایلیمنٹس کے ساتھ کھیلتا آیا ہوں”۔
زیدان کے والدین نے کیمسٹری، فزکس، بیالوجی، ریاضی اور مختلف موضوعات پر زیدان کے تین سال کی عمر میں لیکچرز ریکارڈ کرنا شروع کیے جن کو سوشل میڈیا پر بہت پذیرائی حاصل ہوئی۔ ان وڈیوز کو دیکھنے والوں کیلئے یہ بات انتہائی حیرت اور ناقابلِ یقین تھی کہ ایک تین چار سال کا بچہ کیسے اتنے مشکل موضوعات کو سمجھ سکتا ہے اور سہل انداز میں لیکچرز دے سکتا ہے۔ تین سال کی عمر میں 196 ممالک کے نام اور دارلحکومت یاد کرنا، چار سال کی عمر میں تیرہ مختلف زبانوں میں گنتی، دو منٹ میں تمام انسانی ہڈیوں کے نام، بیس منٹ میں پوری دنیا کا جغرافیہ بیان کرنا، اقبال کے فلسفے پر طویل گفتگو، فزکس ، کیمسٹری، بیالوجی اور کمپیوٹر جیسے کئی مضامین کو سمجھنا اور لیکچر دینا بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی (2) (3) (4) (5) (6) (7) (8) ۔
چار سال کی عمر میں زیدان کو ماڈرن پبلک سکول راولاکوٹ میں مدعو کیا گیا جہاں طلباء کی ایک بڑی تعداد کے سامنے زیدان نے اپنے علم سے حاضرین کو حیرت میں ڈال دیا۔ عمر میں زیدان سے کئی گُنا بڑے طلباء نے زیدان سے ایک ایک ایلمنٹ کا نام لیا اور لِٹل پروفیسر نے تمام ایلیمنٹس کے نام ، اٹامک نمبرز سمیت تفصیل بتا کر اپنے علم کی جھلک دکھائی۔
زیدان کا کہنا ہے کہ ” میں پروفیشنل سپورٹس میں بھی حصہ لیتا ہوں جیسا کہ باکسنگ اور کرکٹ جو میرے پسندیدہ کھیل ہیں۔ کھیل انسانی دماغ کیلئے بہت ضروری ہیں مگر بدقسمتی سے اپنے ارد گرد لوگوں کو، خاص طور پر نوجوانوں کو فضول کاموں میں وقت ضائع کرتے دیکھتا ہوں۔ نوجوانوں کو چایئے کہ وہ اپنی پڑھائی پر زیادہ سے زیادہ توجہ دیں تاکہ ان کا ذہنی اور علمی معیار جدید سائنسی علوم کے برابر ہو سکے۔ یہ ریکارڈ صرف ایک ریکارڈ نہیں ہے بلکہ نوجوانوں کیلئے ایک پیغام ہے، ایک نئی سوچ ہے کہ طلباء اپنی پڑھائی پر خاص توجہ دیں اور سائنس کے میدان میں آگے بڑھیں۔ اس ریکارڈ کا مقصد یوتھ میں مثبت انرجی پیدا کرنا ہے تاکہ وہ اپنی زندگی کی اہمیت پہچانتے ہوئے بڑا کام کر سکیں”۔
اس ریکارڈ سے قبل زیدان نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے ایک منٹ سے کم وقت میں تمام ایلیمنٹس کے نام لینے کےنئے ریکارڈ کیلئے رابطہ کیا لیکن گینز ٹیم نے زیدان کو ایلیمنٹس کو ترتیب دینے کے مشکل ترین چیلینج کا مشورہ دیا۔ ایک منٹ سے کم وقت میں تمام ایلیمنٹس کے نام لینے کا سنگِ میل زیدان چار سال کی عمر میں ہی پار کر چکا تھا۔
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی طرف سے قوانین اور شرائط موصول ہونے کے بعد زیدان نے چار ہفتے اپنے والدین کے ساتھ مل کر ایک دن میں کئی کئی بار اس ریکارڈ کی پریکٹس کی۔ پہلی بار زیدان کو 118 ایلیمنٹس سیٹ کرنے میں 12 منٹ لگے لیکن بار بار محنت سے یہ دورانیہ کم سے کم ہوتا گیا۔
پیری آڈک ٹیبل پر مکمل عبور رکھنے باوجود زیدان کیلئے مشکل کا باعث اس کی کم عمری اور بازو کی کم لمبائی تھی۔ زیدان کو تمام ایلیمنٹس ان کی درست جگہ رکھنے میں اپنے چھوٹے بازو کی وجہ سے مشکل ہوتی تھی لیکں اس کا حل یوں نکالا گیا کہ زیدان نے بیٹھنے کے بجائے بورڈ کے سامنے کھڑے ہو کر تمام ایلیمنٹس کو بآسانی ان کی اصل جگہ ترتیب دے دیا۔
یہ ایک بہت مشکل چیلینج ہے کہ آپ کے سامنے 118 ایلیمنٹس ایک ڈھیر کی صورت میں پڑے ہوں، بورڈ پر کوئی نشان نہ ہو اور آپ نے بغیر اٹامک نمبر کے ان کو اصل جگہ پر رکھنا ہو۔ اس کیلئے بہت تیز دماغ اور پُھرتی چاہیے۔ جتنی بارآپ ایسا کریں گے ہر بار ایک نیا ایلیمنٹس کا ڈھیر آپکا منتظر ہو گا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کیلئے کچھ خاص قوانین ہوتے ہیں جن کی پابندی ریکارڈ کی منظوری کیلئے ضرری ہے۔ زیدان نے ان تمام قوانین کا خاص خیال رکھا تاکہ یہ ریکارڈ گنیز بک آف رولڈ ریکارڈ کے معیار کے مطابق ہو۔
زیدان کا کہنا ہے کہ "ایسا نہیں ہے کہ آپ صرف تمام ایلیمنٹس کے نام یاد کر لیں اور ایسا ریکارڈ بنا لیں۔ ایسا ریکارڈ بنانے کیلئے شرط ہے کہ آپ ایک ایک ایلیمنٹ کے بارے میں تفصیل سے جانتے ہوں کہ اس کی پیری آڈک ٹیبل میں کن خصوصیات کی بنا پر کیا جگہ ہے، پیری آڈک ٹیبل کے بلاکس کتنے ہیں، کالم کتنے ہیں، قطاریں کتنی ہیں اور آپ کے دماغ میں پیری آڈک ٹیبل اور تمام ایلیمنٹس کی مکمل تصویر ہونا ضروری ہے”۔
اس کے علاوہ پانچ سال کی عمر میں "کم عمر ترین مائیکروسافٹ آفس پروفیشنل” کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا ۔ یوٹیوب پر سائنس، جغرافیہ، تاریخ، مذاھب، اقبالیات اور مختلف موضوعات پر ننھے پروفیسر کی چار سو سے زائدعلمی وڈیوز موجود ہیں۔ زیدان اپنے ہوم سٹوڈیو میں یوٹیوب کیلئے وڈیو سیریز خود تشکیل دیتا ہے جن میں "رمضان وِد زیدان” ، "بُکس وِد زیدان” اور "کرکٹ وِد زیدان” جیسے پروگرام شامل ہیں (11) (12) (13) (14) (15) (16) (17) ۔ محض آٹھ اور نو سال کی عمر میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے کم عمر ترین طالبِ علم کی حیثیت سے عربی زبان میں سرٹیفیکیٹ، ڈپلومہ اور ایڈوانس ڈپلومہ کورس مکمل کیا (18)۔ صرف یہی نہیں بلکہ زیدان نے آٹھ سال کی عمر میں کیمبرج اسلامک کالج سے ڈاکٹراکرم ندوی (شاگرد مولانا ابولحسن ندوی) کی زیرِ نگرانی عربی اور اسلامک اسٹدیز میں دو سالہ ڈپلومہ حاصل کیا اور کیمبرج کالج کے کم عمر ترین طالبعلم کا اعزاز حاصل کیا۔ عربی میں مہارت کے ساتھ ساتھ زیدان قرآن کے 5 سیپارے بھی حفظ کر چکا ہیں اور یہ سفر جاری ہے۔ 2016 سے جیو کے مشہو پروگرام "جرگہ” میں مسلسل شرکت کرنے والا زیدان پاکستان کا واحد بچہ ہے (19) (20) (21) ۔ قدیم و جدید موضوعات پر زیدان 500 سے زائد کتابیں پڑھ چکا ہے اور اس کی تین کتابیں تصنیف کے مراحل میں ہیں۔ زیدان کی پہلی کتاب آکسفورڈ یو نیورسٹی پریس کے زیرِ اشاعت ہے۔ زیدان نے حال ہی میں یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا سے ماحولیات پر ایک کورس مکمل کیا ہے۔
سات سال کی عمر میں "ٹوبیکو فری پاکستان” مہم کا آغاز کر کے زیدان نے سکولز اور کالجز میں لیکچرز دے کر طلبہ میں آگاہی پھیلائی (22)۔ زیدان ماحولیاتی آگہی کی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیتا ہے اور پانچ سال کی عمر میں پاکستان میوزیم آف نیچرل ہسٹری کی طرف سے وائلڈ لائف ڈے کے موقع پر کی-نوٹ پیش کیا (23)۔ زیدان کو کم عمر ترین موٹیویشنل اسپیکر، بین المذاہب ہم آہنگی کا علمبردار اور امن کا سفیر بھی مانا جاتا ہے (24)۔ اس کے ساتھ ساتھ زیدان رمضان 2019 میں احادیث نبوی ﷺ کی تشریح کے حوالے سے جیو ٹی-وی پر "پیاری نبی ﷺ کی پیاری باتیں” پروگرام کا میزبان بھی ہے
Curtsy : pakistan24.tv 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں