They are 100% FREE.

منگل، 7 مئی، 2019

سندھ سے گیس کا ذخیرہ دریافت

سندھ سے گیس کا ذخیرہ دریافت

کراچی : سندھ سے گیس کا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔ اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گیس کا ذخیرہ ڈسٹرک جامشورو میں کوٹری بلاک سے دریافت ہوا ہے۔جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق ذخیرے سے یومیہ 18.5 ملین کیوبک فٹ گیس نکل رہی ہے۔گیس کا ذخیرہ پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ نے دریافت کیا ہے۔گذشتہ سال پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے صوبہ پنجاب کے ضلع چکوال میں تیل اور گیسکا نیا ذخیرہ دریافت کیا تھا۔
اس وقت جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ان ذخائر سے یومیہ 313 بیرل تیل اور 77 پی ایس آئی گیس حاصل ہوگی۔ پی پی ایل پنجاب کے ضلع چکوال کے مقام کرسال بلاک کے تلہ گنگ ایکس ون کنوئیں کا 100 فیصد حصے دار ہے۔تلہ گنگ کنویں کی کھدائی کا آغاز 24 مئی 2018 کو ہوا تھا جہاں سے کنویں سے حاصل شدہ مواد کی جانچ کے دوران کنوئیں سے تیل حاصل ہوا۔
کنویں کی مزید کھدائی کے بعد بلند شرح پر تیل کے بہا ئومیں اضافے کے امکانات ظاہر کیے گئے تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں