They are 100% FREE.

پیر، 20 مئی، 2019

تیل نہ نکلا تو کیا ہوا، کویت سے پاکستانیوں کے لئے 20 ارب ڈالر کی خوشخبری آگئی

تیل نہ نکلا تو کیا ہوا، کویت سے پاکستانیوں کے لئے 20 ارب ڈالر کی خوشخبری آگئی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) چین اور سعودی عرب کے بعد اب کویت نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کی خوشخبری سنا دی ہے۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق کویت انویسٹمنٹ اتھارٹی (کے آئی اے)نے اعلان کیا ہے کہ اس نے پاکستان کے لیے ایک میگا انویسٹمنٹ پروگرام بنایا ہے جس کے تحت ابتدائی طور پر پاکستان میں 20ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔
سندھ کے وزیر برائے ورکس، سروسز اور ایریگیشن سید ناصر حسین شاہ سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کے آئی اے کے نمائندے ڈاکٹر احمد ادریس کا کہنا تھا کہ ”کے آئی اے صوبہ سندھ میں انفراسٹرکچر اور توانائی سمیت متعدد سیکٹرز میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ یہ سرمایہ کاری کئی طریقوں سے کی جائے گی جن میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ، انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسر (آئی پی پی)، آپریٹ اینڈ ٹرانسفر و دیگر طریقے شامل ہیں۔سرمایہ کاری کے طریقے کا انحصار پراجیکٹس کی نوعیت پر ہو گا۔“

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں