They are 100% FREE.

اتوار، 5 مئی، 2019

متحدہ عرب امارا ت کے سفیر نے پھل بیچنے والی خاتون کو اسلام آباد میں گھر تحفے میں دیدیا

متحدہ عرب امارا ت کے سفیر نے پھل بیچنے والی خاتون کو اسلام آباد میں گھر تحفے میں دیدیا
اسلام آباد :متحدہ عرب امارات کے پاکستان میں سفیر حمد عبیدابراہیم نے اسلام آباد میں پھل فروخت کرنے والی خاتون کو گھر تحفے میں دیدیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سفیر نے پھل بیچنے والی خاتون کو گھر اسلام آباد کے علاقے گولڑہ میں تحفہ کیا ہے ، خاتون کی گزشتہ سال ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جو کہ ریڑھی پر فروٹ اور سبزیاں گلیوں میں فروخت کر رہی تھی ۔شوہر کی وفات کے بعد خاتون نے حوصلہ بڑھایا اور اپنے شوہر کی ریڑھی پر رزق حلال کی تلاش میں نکل پڑی ، خاتون نے اپنے بچوں کی پرورش اور ان کے مستقبل کو بہتر کرنے کیلئے محنت شروع کرتے ہوئے ریڑھی پر سبزی اور فروٹ بیچنا شروع کر دیا تاہم پیسے نہ ہونے کے باعث وہ گھر کا کرایہ بھی نہیں دے پائی اور اسے وہاں سے بھی جانا پڑا ۔
خاتون نے دولت رکھنے والے افراد سے التجا کی وہ اس کیلئے کسی رہائش کا اہتمام کر دیں تاہم ان کی یہ گزارت متحدہ عرب امارات کے سفیر تک پہنچی اور انہوں نے خاتون کی مدد کرنے کا بیڑا ٹھایا ۔تاہم گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے نے اسلام آباد میں گھر کی تعمیر مکمل کر کے نے بعد خوبصورت گھر یاسمین کو ددیدیا ہے ۔ یاسمین نے متحدہ عرب امارات کی حکومت کا شکریہ اداکیا ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں