They are 100% FREE.

بدھ، 8 مئی، 2019

اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کی بکنگ کی تاریخ کا اعلان کر دیا

اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کی بکنگ کی تاریخ کا اعلان کر دیا

نئے نوٹوں کا اجرا 20 مئی 2019ء سے 31 مئی 2019ء تک جاری رہے گا

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کی بکنگ کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔اسٹیٹ بینک نے ایس ایم ایس سروس کے زریعے سے نئے کرنسی نوٹوں کی بکنگ کی تاریخ کا اعلان کر دیاہے۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ بینک دولت پاکستان نے گذشتہ سالوں کی طرح رواں سال بھیعید الفطر پر عوام کو نئے کرنسی نوٹوں کے اجراء کے لیے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے زریعے ایس ایم ایس سروس کا اعلان کر دیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق عوام کو موبائل ایس ایم ایس سروس کے ذریعے کمرشل بینکوں کی نامزد ای نرانچز سے نئے نوٹوں کا اجرا 20 مئی 2019ء سے 31 مئی 2019ء تک جاری رہے گا۔نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنے کے لیے ایک ایس ایم 
ایس ہر چارجزتقریبا 2 روپے جمع ٹیکس ہوں گے۔
اس سے قبل ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اس سہولت کے ذریعے نئے نوٹ حاصل کرنے کے خواہشمند فرد کو8877 پر ایک ایس ایم ایس ارسال کرنا ہوگا جس میں متعلقہ شخص کو اپنا کمپیوٹرائزڈ سی این آئی سی یا نمبر اور مطوبہ ای برانچ کا کوڈ لکھنا ہوگا۔
ایس ایم ایس بھیجنے والے شخص کو اس کے بعد ایک جوابی ایس ایم ایس بھیجا جائے گا جس میں اس کا جوابی کوڈ بینک کی ای برانچ کا پتہ اورجوابی کوڈ کے موثر ہونے کی آخری تاریخ موجود ہوگی۔یہ کوڈ دو دن تک موثر ہوگااور صارف کونئے نوٹ حاصل کرنے کے لیے اپنا اصل کمپیوٹرائزڈ سی این آئی سی بمعہ اس کی فوٹو کاپی اور 8877 سے موصول ہونے ولاکوڈ لے کر متعلقہ بینک کی ای برانچ جانا ہوگا جہاں سے اسے نئے نوٹ مل جائیں گے۔
بینک دولت پاکستان کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نئے نوٹ ملک بھر کے مختلف بینکوں کی 142 شہروں میں موجود 1700 برانچوں سے دستیاب ہوں گے،۔اس کے علاوہ مرکزی بینک کی بی ایس سی کے فیلڈ کے16 دفاتر سے بھی عوام نئے کرنسی نوٹ حاصل کرسکے گی۔ اس حوالے سے نئے نوٹوں کا کوٹا بھی مقرر کیا گیا ہے اور نئے نوٹوں کا فی شخص کوٹا 10روپے والی کی 3 گڈیاں، 50روپے اور 100 روپے والی ایک ایک گڈی ہو گی۔
ایک شناختی کارڈ اور موبائل فون نمبر پر صرف ایک مرتبہ بکنگ کی جا سکے گی۔ کسی مختلف موبائل فون نمبر سے وہی شناختی کارڈنمر یا اسی موبائل فون نمبر سے کوئی اور شناختی کارڈ نمبر بھیجا گیا تو کوئی جوابی کوڈ جاری نہیں کیا جائے گااور اسطرح کرنے والے شخص کو ایس ایم ایس کا اضافی خرچ ہی اٹھانی پڑے گا۔اس حوالے سے عوام کو معلومات یا شکایات کی صورت میں مدد فراہم کرنے کے لیے ایس بی پی بی ایس سی نے ایک ہیلپ ڈیسکقائم کیا ہے اور 111008877 اس نمبر پر فون کر کے معلوامت لی جا سکتی ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں