پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سعدیہ جاوید نے وزیراعظم عمران خان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی قرارداد جمع کروائی
سندھ اسمبلی میں وزیراعظم عمران خانکا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے قرارداد جمع کروا دی گئی ہے۔قرارداد پاکستان پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما سعدیہ جاوید نے جمع کروائی۔قرارداد میں پرویز خٹک اور زلفی بخاری کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔قرارداد میں خالد مقبول صدیقی اور فروغ نسیم کا ذکر بھی شامل ہے،سندھ اسمبلی کا اجلاس 8جنوری کو ہو گا جس کے بعد معلوم ہو گا کہ وزیراعظم عمران خان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور ہوتی ہے یا پھر مسترد ہوتی ہے۔
تاہم سندھ اسمبلی میں اکثریت پیپلز پارٹی کے ارکان کی ہے۔اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعظم،وزراء اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کیا تھا۔
یہ بھی ضرور پڑھیں: حامد خان کی فواد چودھری پر رانا ثناءاللہ کے کرپشن الزامات کی تصدیق
پی پی رہنماء پیپلزپارٹی فرحت اللہ بابر نے وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی کو خط ارسال کیا جس میں مطالبہ کیا کہ وزیراعظم عمران خان سمیت وزراء پرکرپشن کے الزامات ہیں،علیم خان ، جہانگیرترین، پرویزخٹک، فہمیدہ مرزا، خالد مقبول صدیقی اور وزیراعلیٰ کےپی کے نام بھی ای سی ایل میں ڈالےجائیں۔
یہ بھی ضرور پڑھیں: اومنی گروپ کے وکیل نے مجھ سے رابطہ کر کے کروڑوں روپے دینے کی پیشکش کی