They are 100% FREE.

ہفتہ، 29 دسمبر، 2018

”ہمیں پتہ ہے کہ درد دل کیا ہوتا ہے کیونکہ۔۔۔“ آصف زرداری کی بات نے سب کے قہقہے لگوا دئیے، جان کر آپ بھی ہنسی نہیں روک پائیں گے

جتنا کاٹیں گے،ماریں گے اتناآگے بڑھیں گے،آصف زرداری
کشمور (ٹیکسیلا نیوزآن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری،بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور سمیت 172 افراد کا نام ای سی ایل میں شامل ہونے کے بعد جلسوں کا سلسلہ چل نکلا ہے۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے آج کشمور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے جہاں کئی تلخ باتیں کیں وہیں انہوں نے اپنی تقریر کو ’مزاح‘ کا تڑکا بھی لگایا اور ایسی بات کہہ دی کہ پنڈال قہقہوں سے گونج اٹھا۔ تقریر کے دوران ایک موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے درد دل کیا ہوتا ہے کیونکہ میں تین سٹنٹ ڈلوا چکا ہوں۔ 
آصف علی زرداری خود بھی یہ بات کہہ کر مسکرا دئیے اور سٹیج پر بیٹھے افراد بھی ہنسی روکنے میں ناکام ہو گئے جبکہ پنڈال میں موجود شرکاءاپنے قائد کے اس ’چٹکلے‘ پر خوب نہال ہوئے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں