They are 100% FREE.

ہفتہ، 6 جولائی، 2019

دونوں فریق ملک کومیدان جنگ بنا رہے ہیں،موجود سیاسی تناظر میں سلیم صافی کا تجزیہ


اسلام آباد :  تجزیہ کار سلیم صافی نے کہاہے کہ ملک کواب دونوں فریق جنگ کا میدان بنا رہے ہیں اور جب جنگ شروع ہوجاتی ہے تو اس وقت جنگ اور محبت میں سب کچھ جائز ہوتا ہے ۔ہمیں اس وقت افراد کوچھوڑ کر ملک کی فکر کرنی چاہئے ۔ جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ عمران خان کوخوش نہیں ہونا چاہئے کہ ایسا بیج بونے میں عمران خان کا کردار بھی ہے ، ہماری توخیر ہے لیکن جو کچھ ہورہا ہے ، وہ ملک کے ساتھ ہورہاہے ۔
 انہوں نے کہا کہ ایک بندے کی زندگی تباہ کردی ، اس کے پلے 17کلو ہیروئن باندھ دی ، یہ چھوڑ دیں کہ رانا ثناءاللہ کا کردار کیاہے ؟ ان کا اپنا عمل بھی ٹھیک نہیں ہے لیکن اس ملک میں انارکی کا بیج بویا جارہاہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کواب دونوں فریق جنگ کا میدان بنا رہے ہیں اور جب جنگ شروع ہوجاتی ہے تو اس وقت جنگ اور محبت میں سب کچھ جائز ہوتا ہے ۔ہمیں اس وقت افراد کوچھوڑ کر ملک کی فکر کرنی چاہئے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں