
اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ ناصر بٹ مشہو ر زمانہ قاتل ، منشیات فروش اور ڈکیت گینگ کاسربراہ ہے ، لندن میں نواز شریف کاباڈی گارڈ رہا ۔ مریم نواز کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ مریم نواز نے جس ویڈیوکو پیش کیاہے اس ویڈیوکوٹمپر کرنیوالے گروہ کا سرغنہ ناصر بٹ5قتلوں کے بعد 20سال مفرور رہا ، لندن میں نواز شریف کا باڈی گارڈ رہا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ناصر بٹ مشہور زمانہ قاتل ، مفرور اور منشیات فروش ہے ،آپ کا بااعتماد شخص لندن میں گرفتار ہوچکا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے، نا صر بٹ آپ کا بریف کیسے لیکر گیا ہو، اس طرح کی ویڈیو غیر قانونی ہے
.
..

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں