They are 100% FREE.

ہفتہ، 27 جولائی، 2019

ایف سی بلوچستان کے دستے پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا..پاک فوج کے 10 اہلکارشہید

راولپنڈی: شمالی وزیر ستان میں افغانستان سے دہشتگردوں کی فائرنگ میں 6جوان شہید جبکہ بلوچستان میں کومبنگ آپریشن کے دوران حملے میں ایک کیپٹن سمیت چار جوان شہید ہو گئے۔ 
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف سی بلوچستان کے دستے پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا ہے، حملے میں پاک فوج کے آفیسر سمیت 4 جوان شہید ہوگئے ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ ایف سی بلوچستان کے اہلکار ہوشاب اور تربت کے درمیانی علاقے میں دہشتگردوں کیخلاف کومبنگ آپریشن میں مصروف تھے۔
کہ دہشتگردوں نے فائرنگ کردی۔ جام شہادت نوش کرنے والوں میں کیپٹن عاقب، سپاہی نادر ، سپاہی عاطف الطاف اور سپاہی حفیظ اللہ شامل ہے۔پاک فوج کے جوانوں پر دہشتگردی کا آج یہ دوسرا واقعہ ہے۔
اس سے قبل بھی  شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے6 جوان شہید ہوئے تھے۔ اس سے قبل شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے دہشتگردوں نے پاک فوج کی بارڈر پٹرولنگ پارٹی پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔ پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی فائرنگ اور حملے میں پاک فوج کے 6 جوان شہید ہوگئے ہیں۔ پاک فوج کے شہداء میں حوالدار خالد، سپاہی نوید ، سپاہی بچل، سپاہی علی رضا، سپاہی ایم بابر اور سپاہی احسن شامل ہیں
میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت خطے میں امن کے لیے پاکستان کی قربانیاں ہیں،سیکیورٹی فورسز کی کوششوں سے قبائلی علاقوں کی صورت حال بہتر ہوئی، اب توجہ سرحدی صورت حال بہتر کرنے پر مرکوز ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ دشمن عناصر بلوچستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کی یہ کوشش انشاء اللہ ناکام ہو گی۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں