They are 100% FREE.

ہفتہ، 27 جولائی، 2019

اسحاق ڈار کے گھر کا کنٹرول لے لیا گیا

اسحاق ڈار کے گھر کا کنٹرول لے لیا گیا
لاہور : : نیب کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے بڑی کاروائی کی ہے۔۔سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر کا کنٹرول لے لیا گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اے سی سٹی ماڈل ٹاؤن نے حکم امتناعی ختم ہونے پر اسحاق ڈار کے گھر کا کنٹرول لے لیا ہے۔اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے کاروائی کی ہے۔ ایل ڈی اے اور اے سی سٹی کی سربراہی میں کاروائی کی گئی۔
ضلعی انتظامیہ نے اسحاق ڈار کا 4 کنال 17مرلے کا گھر قبضے میں لے لیا۔سابق وزیر خزانہ کابنگلہ گلبرگ میں واقع ہے۔مفرور اسحاق ڈار کا بنگلہ سرکاری تحویل میں لے لیا گیا۔ نیب کے احکامات پر ایل ڈی کے افسران نے گھر کو تحویل میں لے لیا ہے۔خیال رہے اس سے قبل ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ برطانیہ نے اسحاق ڈار کی گرفتاری کی دستاویزات پر دستخط کر دیے، وزیراعظم کے مشیر خاص شہزاد اکبر نے پاکستان اور برطانیہکے درمیان اس حوالے سے معاملات طے پا جانے کی تصدیق کردی، سابق وزیر خزانہ کی جلد گرفتاری کا دعویٰ بھی کیا گیا تھ

اس حوالے سے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے مزید کہا تھا کہ تحقیقاتی کمیشن6 ماہ میں انکوائری رپورٹ مکمل کرے گا، کمیشن کے سربراہ کو کوئی بھی ممبرلینے کا اختیار ہوگا، کمشین کا نوٹیفکیشن کل جاری کردیا جائے گا، کمیشن ساڑھے 24 ہزار قرض کا حساب کرے گا۔اسحاق ڈار کی گرفتاری کے حوالے سے نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اس حوالے سے معاملات طے پا جانے کی تصدیق کی گئی تھی۔۔ معاہدے پر دونوں ممالک کے وزارت داخلہ کے حکام کے دستخط موجود ہیں اور اب کسی بھی وقت اسحاق ڈار کی گرفتاری متوقع ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر خاص شہزاد اکبر دعویٰ کیا تھا کہ اسحاق ڈار کو جلد گرفتار کرکے پاکستان لایا جائے گا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں