They are 100% FREE.

ہفتہ، 20 جولائی، 2019

نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت آن لائن رجسٹریشن کا عمل شروع

نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت آن لائن رجسٹریشن کا عمل شروع

        آن لائن رجسٹریشن کے لیے فیس 250 روپے مقرر کر دی گئی

اسلام آباد :: نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کریا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کی آن لائن رجسٹریشن کے لیے شہری ویب سائٹ کے ذریعے اسکیم میں رجسٹرڈ ہو سکتے ہیں ۔رجسٹریشن کی فیس 250 روپے مقرر کی گئی۔ رجسٹریشن کے وقت کریڈٹ کارڈ یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے 250 روپے فیس ادا کرنا ہو گی۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار میں آنے کے بعد ملک کی غریب عوام کے لیے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا اعلان کیا تھا۔ جس میں کئی غیر ملکی کمپنیوں اور کاروباری حضرات نے پاکستان تحریک انصاف کو مالی اور تعمیری معاملے میں مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی تھی۔ لیکن پنجاب حکومت نے 14 جون کو پیش کیے جانے والے آئندہ مالی سال 20-2019ء کے بجٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی نیا پاکستانہاؤسنگ اسکیم کو نظر انداز کردیا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں