They are 100% FREE.

جمعہ، 26 جولائی، 2019

حمزہ شہباز کے ایف بی آر اور بینک ریکارڈ میں جعلسازی کا انکشاف، نیب کو شواہد مل گئی


لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کے ایف بی آر اور بینک ریکارڈ میں بھی جعلسازی اور غلط بیانی کا انکشاف ہوا ہے۔
روزنامہ ایکسپریس کے مطابق نیب لاہور نے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کیخلاف آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے کے کیس میں اہم شواہد حاصل کرلیے، نیب رپورٹ کے مطابق حمزہ شہباز نے ایف بی آر میں اپنی مبینہ بلیک منی کو وائٹ ظاہر کرنے کیلیے غلط اعداد و شمار ظاہر کیے۔نیب لاہور نے ان کے بینک اکاؤنٹس اور ایف بی آر سے متعلق 11 سال کا ریکارڈ حاصل کرلیا ہے، حاصل کیے گئے ریکارڈ کی روشنی میں نیب نے نشاندہی کی کہ حمزہ شہباز نے حیران کن طور پر ایف بی آر میں انکم زیادہ ظاہر کی جبکہ ان کے بینک ریکارڈ کچھ اور ہی ظاہر کر رہے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں