They are 100% FREE.

جمعرات، 11 جولائی، 2019

سونے کی قیمت نے ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

سونے کی قیمت نے ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا
کراچی : عالمی مارکیٹ میں سونے اور ڈالر کی قیمت میں اضافے سے پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ پاکستانمیں سونے کی فی تولہ قیمت میں1700 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے اور اس اضافے کے بعد فی تولہ سونا 82 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ذرائع کے مطابق روپے کی بے قدری اور ڈالر کی اونچی اڑان بدستور جاری ہے۔
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 61 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں مزید 1 روپے مہنگا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی امریکی کرنسی مسلسل پرواز کرتی دکھائی گئی، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 61 پیسے بڑھ گئی جس کے بعد مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر کی قیمت 158 روپے 49 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی۔دوسری طرف انٹر بینک کی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت ایک روپے بڑھ کر 159 روپے 75 پیسے تک پہنچ گئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں