They are 100% FREE.

پیر، 29 جولائی، 2019

نیشنل ہائی وے میں ای بلنگ کا نظام رائج کر دیا گیا

نیشنل ہائی وے میں ای بلنگ کا نظام رائج کر دیا گیا
وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ نیشنل ہائی وے میں ای بلنگ کا نظام رائج کر دیا گیا ،جس سے نظام میں شفافیت آئے گی، کمیشن کلچر کاخاتمہ ہو گا ، بڑی شاہراہوں کا نظام موبائل سے منسلک کریں گے، پانچ سال میں نیشنل ہائی وے کی آمدن میں 100فیصد اضافہ کریں گے، حکومت اپنے وسائل عام آدمی کی فلاح و بہبود پر خرچ کرے گی،نیشنل ہائی وے کے بڈنگ نظام میں بھی شفافیت لا رہے ہیں۔پیر کو این ایچ اے میں ای بلنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ نیشنل ہائی وے میں ای بلنگ کا نظام رائج کر دیا گیا ہے، ملک میں بہتر گورننس کے حوالے سے وزیراعظم کا ایک وژن ہے، وزیراعظم عمران خان نے ملک میں احتساب اور شفافیت کا عمل شروع کیا، اپنے پروگرام میں ملک میں ای بلنگ نظام کا وعدہ کیا تھا، ماضی کے ٹینڈرنظام میں بہت زیادہ خامیاں تھیں جن کو دور کررہے ہیں، ای بلنگ سے نظام میں شفافیت آئے گی، ماضی میں سفارشوں کے ذریعے بلوں کو کلیئر کرایا جاتا تھا، ای بلنگ سے کمیشن کلچر کاخاتمہ ہو گااور شفافیت آئے گی، بڑی شاہراہوں کا نظام موبائل سے منسلک کریں گے، پانچ سال میں نیشنل ہائی وے کی آمدن میں 100فیصد اضافہ کریں گے، حکومت اپنے وسائل عام آدمی کی فلاح و بہبود پر خرچ کرے گی،نیشنل ہائی وے کے بڈنگ نظام میں بھی شفافیت لا رہے ہیں، این ایچ اے نے گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کے تحت لاکھوں پودے لگائے،
 وزیراعظم کا دورہ امریکہ کفایت شعاری کی مثال ہے، وزیراعظم عمران خان نے دورہ امریکہ میں ثابت کیا کہ پاکستان ایک خود مختار اور آزاد ریاست ہے، ماضی کے حکمرانوں کی شاہ خرچیوں کی وجہ سے پاکستان قرضے میں ڈوبا، سوال کریں تو کہتے ہیں کہ سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے، سرکاری گاڑیوں کا غلط استعمال روکنے کےلئے این ایچ اے نے نیلامی کی، ملک کو لوٹنے والوں کا احتساب جاری ہے، حکومت قومی اداروں میں شفافیت لانے کےلئے موثر اقدامات کررہی ہے، این ایچ اے کے تمام ملازمین کا ڈیٹا ویب سائٹ پر موجود ہو گا، ایک شخص کی کرپشن کی وجہ سے پورے ادارے کی ساکھ متاثر ہوتی ہے،سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خاتمے کےلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، وزیراعظم عمران خان نے دورہ امریکہ میں کشمیر کا مقدمہ لڑا، قومی اداروں میں سیاسی اثر ورسوخ کے خاتمے کےلئے پرعزم ہیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں