They are 100% FREE.

منگل، 30 جولائی، 2019

طیارہ حادثے میں شہید ہونے والوں میں لفٹیننٹ کرنل ثاقب، لفٹینٹ کرنل وسیم ، نائب صوبیدار افضل، حوالدار ابن امین اورحوالداررحمت شامل ہیں، آئی ایس پی آر

طیارہ حادثے میں شہید ہونے والوں میں لفٹیننٹ کرنل ثاقب، لفٹینٹ کرنل ..

طیارہ حادثہ کا افسوسناک واقعہ اسلام آباد کے نواحی گاﺅں میں پیش آیا جس میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آرمی کا چھوٹے سائز کا تربیتی طیارہ آبادی پر گر کر تباہ ہو گیا۔ رات کے پچھلے پہر پیش آنے والے اس سانحہ میں مقامی آبادی کے 12افراد زخمی ہوئے جبکہ اتنے ہی جاں بحق ہو گئے۔ جبکہ آئی ایس پی آرکے مطابق طیارے پر سوار دو پائلٹ اور پانچ کریو ممبر شہید ہوئے ہیں جن میں لفٹیننٹ کرنل ثاقب،لفٹینٹ کرنل وسیم ،نائب صوبیدار افضل،حوالدار ابن امین اورحوالدار رحمت شامل ہیں۔
طیارہ گرتے ہی دھماکہ ہوا اور آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں پانچ گھر آگ کی لپیٹ میں آ گئے تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اسلام آباد کے نواحی گاﺅںمیں گرنے والا چھوٹا جہاز پاک آرمی کا تھا جو کہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ اسے حادثہ پیش آ گیااور وہ گر کر تباہ ہو گیا۔
حادثے کی اطلاع ملنے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں موقعہ پر پہنچی تھیں جن میں آرمی کے دستے بھی شامل تھے۔
زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کو آرمی کے ہیلی کاپٹر پر اسلام آباد اور راولپنڈی کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ مقامی ایمبولینس سروس پر بھی لوگوں کو ریسکیو کیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق طیارہ لڑکھڑاتے ہوئے گرا اور اس پر کئی لائٹس بھی روشن تھیں۔ آگ لگنے والے گھروں کو ریسکیو کرتے ہوئے آگ بجھا دی گئی ہے اور اب کولنگ کا عمل جاری ہے۔ علاقے کی بجلی منقطع کر دینے کی وجہ سے کافی حد تک ریسکیو ٹیموں کو مشکلات پیش آئی تھیں۔ ضلعی انتظامیہ نے اس حادثے میں19افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ کئی زخمی بھی ابھی ہسپتال میں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ تاہم جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن مکمل ہو چکا ہے اور آگ بھی بجھا دی گئی ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں