They are 100% FREE.

جمعرات، 18 جولائی، 2019

توہین عدالت کیس؛ فیصل رضا عابدی کو باعزت بری کر دیا گیا

توہین عدالت کیس؛ فیصل رضا عابدی کو باعزت بری کر دیا گیا

سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی پر اعلیٰ عدلیہ کے خلاف نا زبیا زبان استعمال کرنے کے الزام میں 4 مقدمات درج تھے

کراچی ۔: توہین عدالت کیس میں سابق سینٹر فیصل رضا عابدی کو باعزت بری کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ انسداد الیکٹرانک کرائم عدالت کے جج طاہر محمود نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ فیصل رضا عابدی کے خلاف 4 مقدمات درج کیے گئے تھے۔فیصل رضا عابدی پر اعلی عدلیہ کے خلاف نا زبیا زبان استعمال کرنے کے الزام میں 4 مقدمات درج تھے۔
الزام ثابت نہ ہونے ہر فیصل رضا عابدی کو بری کر دیا گیا ہے۔۔خیال رہے سپریم کورٹاورججز کیخلاف توہین آمیز زبان استعمال کرنے پر عدالت نے فیصل رضا عابدی کیخلاف توہین عدالت کا مقدمہ سماعت کیلئے مقرر کیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ نے رہنماء پیپلزپارٹی فیصل رضا عابدی کو نوٹس جاری کیا تھا۔ واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی نے ایک ویب ٹی وی پر چیف جسٹس آفپاکستان کے خلاف اشتعال انگیز انٹرویو دیا تھا جس پرتھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد کے ایک اے ایس آئی کی مدعیت میں ایف آئی آر کاٹی گئی ۔
تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد نے ملزم کو ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کای ملزمان نے بعد از گرفتاری کی انسداد دہشت گردی کی عدلات میں درخواست ضمانت دائر کر رکھی تھی عدالت نے درخواست ضمانت خارج کردی تھی۔ : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمافیصل رضا عابدی کا انٹرویو لینے والی خاتون اینکر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔ جب کہ گذشتہ سال ماہ ستمبر میں انسداد سائبر کرائم عدالت نے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی تیسرے مقدمے میں بھی ضمانت منظور کی تھی۔عدالت نے ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے بھی جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔فیصل رضا عابدی کو ایک اور مقدمے میں رواں سال مئی میں بری کر دیا گیا تھا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں