They are 100% FREE.

جمعہ، 12 جولائی، 2019

” مجھے رائیونڈ لے جایا گیا جہاں نوازشریف نے کہا کہ ۔۔۔“جج ارشد ملک کے بیان حلفی کا متن سامنے آ گیا

ارشد ملک کو بطور احتساب عدالت کے جج عہدے سے ہٹا دیا گیا
اسلام آباد  : احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروائے گئے بیان حلفی کا متن سامنے آ گیاہے جس میں انہوں نے کہاہے کہ نوازشریف کو بری کرنے کیلئے دھمکیاں بھی دی گئیں ، مجھ سے رابطے اور ملنے کی کوشش کی جاتی رہی اور سماعت کے دوران ان کا لہجہ دھمکی آمیز ہو گیا ، 16سال پہلے ملتان کی ایک ویڈیومجھے دکھائی گئی، ویڈیوکے بعدکہاگیاخبردار کرتے ہیں ،تعاون کریں، مجھے رائیونڈبھی لےجایاگیااور وہاں پر نوازشریف سے ملاقات کرائی گئی، نوازشریف نے کہاجو یہ لوگ کہہ رہے ہیں اس پرتعاون کریں،ہم آپ کومالامال کردیں گے۔
احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بیان حلفی جمع کروایا گیاہے جس میں ان کا کہناتھا کہ فروری 2018 میں مہر جیلانی اور ناصر جنجوعہ سے ملاقات ہوئی اور یہ ملاقات بطو ر جج احتساب عدالت تعیناتی کے کچھ عرصہ کے بعد ہوئی تھی ، ناصر جنجوعہ نے مجھے بتایا کہ حکومتی با اثر شخصیات سے سفارش کر کے مجھے جج لگوایا ہے اور ناصر جنجوعہ نے اپنے ساتھ موجود شخص سے اس بات کی تصدیق بھی کروائی ۔میں نے ناصر جنجوعہ سے کہا کہ نام تجویز کرنے سے پہلے میرا موقف جاننا چاہیے تھا اور میں عہدے کا خواہشمند نہیں تھا کیونکہ میں سیشن جج تعینات تھا ۔
ناصرجنجوعہ نے نوازشریف کی طرف سے رشوت کی آفرکی،بتایاگیا بریت پرنوازشریف منہ مانگے دام دینے کوتیارہیں، ناصرجنجوعہ نے کہاکسی بھی نامزد شخص کوادائیگی کی جاسکتی ہے، میں نے جواب دیا زندگی کے 56 سال 6 مرلہ گھرمیں گزارے، میں نے کہا دونوں ریفرنسز کا فیصلہ حلف کے مطابق کروں گا، کسی چیز کی ضرورت نہیں، ناصرجنجوعہ نے کہاان کے پاس 10 کروڑیورو فوری موجودہیں، ناصرجنجوعہ کے مطابق 2 کروڑیوروکارمیں رکھے ہیں،ناصرجنجوعہ نے کہامستقبل محفوظ بنانے کاسنہری موقع ہے، میں نے پیشکش ٹھکرادی اور میرٹ پررہنے کوترجیح دی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں