اسلام آباد : جج ارشد ملک کی ویڈیو بنانے والے ناصر بٹ کے بار ے میں آج کل کئی قسم کے انکشافات ہو رہے ہیں تاہم اب سینئر صحافی محمد عمران نے ان کے بارے میں مزید ہوشربا انکشافات کر دیئے ہیں
یہ بھی ضرور پڑھیں : مضر صحت کھانا اور صفائی کا معقول بندوبست نہ ہونے کہ باعث بمبئے بریانی اور عرفانیہ ہوٹل سیل کر دیئے گئے
تفصیلات کے مطابق صحافی محمد عمران خان کا کہناتھا کہ جب شریف فیملی عدالتوں میں پیش ہوا کرتی تھی تو ناصر بٹ عدالت کے باہر مینجمنٹ کا کام کیا کرتا تھا ، وہاں پر کارکنوں ، رہنماﺅں اور دیگر افراد کیلئے بیکری آئٹم آیا کرتی تھی وہ ساری مینجمنٹ ناصر بٹ کرتا تھا ، اسلام آباد میں ایک صحافی نے مریم نواز اور نوازشریف سے ان کے کیسز سے متعلق تین چار مرتبہ کافی سخت سوالات کیے تھے جس پر مریم نواز نے میڈیا کے سامنے ہی کہا تھا کہ یہ ایسے ہی الٹی اور غلط بات کرتا ہے ۔
اس صحافی کے بقول ناصر بٹ نے انہیں پکڑا اور سائیڈ میں لے گیا اوراس نے ایک جاپانی گاڑی کی چابی دی اور ساتھ پانچ لاکھ روپے کی پیشکش کی جس پر صحافی کی ان سے لڑائی ہو گئی اور صحافی نے کہاکہ میں شور مچا دوںگا اور سب کے سامنے جا کر بات کرتا ہوں تو ناصر بٹ نے صحافی سے معذرت کی اور گاڑی کی چابی کے ساتھ پیسے بھی واپس لے لیے ۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں