They are 100% FREE.

جمعہ، 12 جولائی، 2019

سپریم کورٹ میں جج ارشد ملک کا ویڈیو اسکینڈل سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ میں جج ارشد ملک کا ویڈیو اسکینڈل سماعت کیلئے مقرر

چیف جسٹس کی سربراہی 3رکنی بنچ 16جولائی کوکیس کی سماعت کرے گا، ویڈیو اسکینڈل کیخلاف اشتیاق احمد مرزا ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز درخواست دائر کی تھی

اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کا ویڈیو اسکینڈل سماعت کیلئے مقرر دیا گیا، چیف جسٹسکی سربراہی 3 رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا، ویڈیو اسکینڈل کیخلاف اشتیاق احمد مرزا ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز درخواست دائر کی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ آفپاکستان نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے ویڈیو اسکینڈل پر دائر پٹیشن سماعتکیلئے مقرر کر لی ہے ۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی 3 رکنی بنچ 16جولائی کوکیس کیسماعت کرے گا۔ بتایا گیا ہے کہ اشتیاق احمد مرزا ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز جج ارشد ملککے ویڈیو اسکینڈل پردرخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ انکوائری سے عدلیہ کی آزادی اور وقار پر اٹھائے گئے سوالات کا جواب مل جائے گا۔

ایسا لگتا ہے ویڈیو لیک ہونے سے عدلیہ کی آزادی پر سوال اٹھایا گیا۔
معاملے میں ملوث افراد کیخلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے۔ جج ارشد ملک خود مریم نواز کے الزامات کی تردید کرچکے ہیں۔ جج ارشد ملک کو رشوت کی آفر کرنا ایک سنجیدہ الزام ہے۔ مریم نواز کی پریس کانفرنس میں الزامات توہین عدالت ہیں۔ پٹیشن میں عدالت سے مطالبہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ خود اس سارے معاملے کی انکوائری کرے۔ عدالت میں انکوائری سے سچ سامنے لایا جائے۔
جس پر عدالت نے پٹیشن سماعت کیلئے مقرر کردی اور چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی 3 رکنی بنچ 16جولائی کوکیس کی سماعتکرے گا۔ درخواست میں وفاقی حکومت، شہبازشریف، مریم صفدر، شاہدخاقان عباسی اور راجہ ظفرالحق کوبھی فریق بنایا گیا ہے۔ اسی طرح درخواست میں ویڈیو کے مرکزی کردار ناصر بٹ اورپیمرا کوبھی فریق بنایا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں