They are 100% FREE.

ہفتہ، 20 جولائی، 2019

چئیرمین نیب کی ویڈیو پاکستان تحریک انصاف کی ورکر نے بنائی تھی

چئیرمین نیب کی ویڈیو پاکستان تحریک انصاف کی ورکر نے بنائی تھی
    

                    پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے نیا دعویٰ کر دیا

چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ویڈیو کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے دعویٰ کیا کہ ویڈیو جس نے بنائی وہ خاتون پاکستان تحریک انصاف کی کارکن تھی۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے شہلا رضا نے پاکستان تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ چئیرمین نیب کی ویڈیو آپ کے اپنے مشیر اور آپ کی اپنی ورکر طیبہ نول نے بنائی ہے تو نیب چئیرمین کی کیا جرأت رہ جائے گی۔
وہ تو پھر آپ کی ہاں میں ہی ہاں ملائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ منتوں ترلوں کی بات کر رہے ہیں ، کوئی ان سے پوچھے کہ آپ کی منتیں ترلے کرنے سے کیا ملے گا۔آپ خود ہی کہتے ہیں کہ ادارے آزاد ہیں۔ تو پھر آپ کی منتیں ترلے کرنے سے کیا ہو گا۔
دوسری بات یہ ہے کہ آپ ہمیشہ یہ کہتے ہیں کہ کرپٹ لوگوں کو پکڑیں گے تو ملک کے حالات ٹھیک ہوں گے۔ ابھی آپ نے تقریباً سب لوگوں کو پکڑ لیا ہے کوئی باقی نہیں رہا۔
لیکن پھر بھی گذشتہ ایک سال میں آپ نے کیا کر لیا ہے۔ کچھ بھی ٹھیک نہیں ہوا۔ اس کے علاوہ چئیرمین سینیٹ کی جہاں تک بات ہے تو مجھے یہ بتائیں کہ مسلم لیگ ن کے بارہ پندرہ لوگ واپس جا کر کیوں مل گئے؟ اس کی وجہ یہ تھی کہ جن فنڈز کی آپ نے ہمیشہ مخالفت کی وہ آپ نے اپنے بجٹ میں مختص کر دیا۔سندھ میں بھی پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے لوگوں کو پندرہ پندرہ کروڑ روپے دئے گئے ہیں ۔
اور وہ فیڈرل ورکس اینڈ سروسز میں اپنی چیزیں جمع کروا رہے ہیں۔ ورنہ ان کو تو ابھی وزارت ملی ہی نہیں جس کا ان سے وعدہ کیا گیا تھا۔ ہم نے اتنا بڑا کام کیا کہ ہم نے 660 میگا واٹ بجلی بنائی ہے اور سات سو بلین کا اُس کا پورا انفرا اسٹرکچر بنایا ہے۔ لیکن آپ سے ابھی تک بی آر ٹی نہیں بنی۔انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

:

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں